نئی دہلی،05؍مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) خام تیل کی مارکیٹ کی ہلچل کا اثر جلد ہی مقامی مارکیٹ پر نظر آئے گا۔ فی الحال قیمتیں مستحکم ہیں تاہم آئندہ 10 دنوں میں قیمت میں 12 روپئے کا اضافہ ہوسکتا ہے۔ اگر ہم آج کے دن یعنی ہفتہ 5 مارچ 2022 کی بات کریں تو ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اب بھی مستحکم ہیں۔
اسمبلی انتخابات سے قبل تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بھی کوئی امکان نہیں ہے۔ لیکن انتخابی نتائج آنے میں صرف پانچ دن رہ گئے ہیں۔ دوسری جانب روس یوکرین جنگ کی وجہ سے خام تیل کی مارکیٹ میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
ہندوستان جو خام تیل خریدتا ہے اس کی قیمت 3 مارچ کو 117.39 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ ایندھن کی یہ قیمت سال 2012 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
گزشتہ سال نومبر کے شروع میں جب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے اضافہ پر روک لگی تھی تو خام تیل کی اوسط قیمت 81.5 ڈالر فی بیرل تھی۔ایسی صورت میں کہا جا رہا ہے کہ خوردہ ایندھن بیچنے والوں کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں16 مارچ تک 12 روپئے فی لیٹر سے زیادہ اضافہ کرنے کی ضرور ہے۔
آئی سی آئی سی آئی سیکیورٹیز نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ دو مہینوں میں تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے سرکاری ریٹیلرز کو قیمت کی وصولی کے لیے 16 مارچ 2022 کو یا اس سے پہلے ایندھن کی قیمتوں میں 12.1 فی لیٹر اضافہ کرنا ہوگا۔
نیزتیل کمپنیوں کے مارجن کو بھی شامل کریں تو 15.1 روپئے فی لیٹر اضافے کی ضرورت ہے۔
پٹرول اور ڈیزل کے موجودہ نرخ
دہلی: پٹرول – 95.41 روپئے فی لیٹر؛ ڈیزل – 86.67 روپئے فی لیٹر
ممبئی: پٹرول – 109.98 روپئے فی لیٹر؛ ڈیزل – 94.14 روپئے فی لیٹر
کولکاتہ: پیٹرول – 104.67 روپئے فی لیٹر؛ ڈیزل – 89.79 روپئے فی لیٹر
چنئی: پیٹرول – 101.40 روپئے فی لیٹر؛ ڈیزل – 91.43 روپئے فی لیٹر
نوئیڈا: پٹرول – 95.51 روپئے فی لیٹر؛ ڈیزل – 87.01 روپئے فی لیٹر
بھوپال: پیٹرول – 107.23 روپئے فی لیٹر؛ ڈیزل – 90.87 روپئے فی لیٹر
بنگلورو: پیٹرول – 100.58 روپئے فی لیٹر؛ ڈیزل – 85.01 روپئے فی لیٹر
لکھنؤ: پیٹرول – 95.28 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 86.80 روپئے فی لیٹر
پٹنہ: پیٹرول – 106.48 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 91.63 روپئے فی لیٹر
چندی گڑھ: پیٹرول – 94.23 روپئے فی لیٹر؛ ڈیزل – 80.90 روپئے فی لیٹر
جے پور: پیٹرول – 107.02 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 90.66 روپئے فی لیٹر



