نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ملک بھر میں مظاہروں کے درمیان تیل کمپنیوں نے آج ایک بار پھر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ آج پٹرول میں 27 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل میں 23 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ اس تبدیلی کے بعد دہلی میں پٹرول 96.12 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 86.98 روپے فی لیٹر میں فروخت ہورہا ہے۔
دہلی میں آج پٹرول 96.12 روپے اور ڈیزل 86.98 روپے فی لیٹر ہے،کولکاتہ میں پٹرول 96.06 روپے اور ڈیزل 89.83 روپے فی لیٹر،ممبئی میں پٹرول 102.30 روپے اور ڈیزل 94.39 روپے فی لیٹر،چنئی میں پٹرول 97.43 روپے اور ڈیزل 91.64 روپے فی لیٹر،جے پور میں پٹرول 102.73 روپے اور ڈیزل 95.92 روپے فی لیٹر،بھوپال میں پٹرول 104.29 روپے اور ڈیزل 95.60 روپے فی لیٹر ہے اورنوئیڈا میں پٹرول 93.46 روپے اور ڈیزل 87.46 روپے فی لیٹرہے۔
راجستھان، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، آندھرا پردیش، تلنگانہ اور لداخ میں پہلے ہی پیٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر کو عبور کرچکی ہے۔ ڈیزل نے بھی اب راجستھان میں سنچری بنائی ہے۔ راجستھان پہلی ریاست ہے جہاں پٹرول اور ڈیزل دونوں 100 روپے فی لیٹر کو عبور کرچکے ہیں۔ راجستھان کے شری گنگانگر ضلع میں پٹرول 107 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ ڈیزل 100.05 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔



