
نئی دہلی: (اردودنیا.اِن) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ ہفتے کے روز ایک بار پھر ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل 12 ویں دن ریکارڈ اضافہ کیا گیا۔ اضافے کے بعد قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 90.50 روپئے فی لیٹر سے تجاوز کر گیا ہے۔ یہ اب تک کی نمایاں قیمت ہے۔
دہلی میں پٹرول کی قیمت 37 پیسے سے بڑھ کر 39 پیسے ہوگئی ہے۔ آئیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 39 پیسے اضافے کے ساتھ 90.58 روپئے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 37 پیسے اضافے کے ساتھ 80.97 روپئے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔
دیگرمیٹرو سٹی کے بارے میں بات کریں تو ممبئی میںپٹرول 97 روپئے کی نمایاں قیمت پر پہنچ گیا ہے ۔ ممبئی میں پٹرول 38 پیسے اضافے کے ساتھ 97 روپئے فی لیٹر ہوگیا ، جمعہ کو یہ 96.62 روپئے پر تھا۔ ڈیزل جمعہ کے روز 87.67 روپئے سے بڑھ کر 88.06 روپئے فی لیٹر ہوگیا۔
میٹرو سٹی میں سب سے زیادہ پٹرول کی قیمت ممبئی میں ہے، کولکاتہ میں بھی آج پٹرول کی قیمت 91.78 روپئے فی لیٹر کردی گئی ہے ، جو جمعہ کے روز 91.41 روپئے فی لیٹر تھی۔ ڈیزل کی قیمت میں 84.56 روپئے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
کل یہ 84.19 روپئے فی لیٹر تھا۔اسی دوران ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد چنئی میں ہفتے کے روز پیٹرول کی قیمت 92.59 روپئے ہوگئی ہے ، جو جمعہ کے روز 92.25 روپئے فی لیٹر تھی



