
نئی دہلی ،یکم ؍اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن جمعہ یعنی یکم اکتوبر کو اضافہ کیا گیا ہے۔ مہینے کا آغاز ہی ڈیزل کی قیمتوں میں زبردست اضافے سے ہوا ہے۔ نیز پٹرول کی قیمت میں بھی آج اضافہ ہوا ہے۔ دارالحکومت دہلی میں آج ڈیزل 39 پیسے مہنگا ہوگیا ہے،نیز پٹرول میں 25 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
Join Urdu Duniya WhatsApp Group.
اس کی وجہ سے ڈیزل کی قیمت 89.87 روپئے سے بڑھ کر 90.17 روپئے فی لیٹر ہوگئی ہے، نیزپٹرول آج 101.64 روپئے فی لیٹر سے بڑھ کر 101.89 روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ ممبئی میں بھی پٹرول 24 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں32 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
مختلف شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں:
دہلی: پٹرول – .8 101.89 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 90.17 روپئے فی لیٹر
ممبئی: پٹرول – 107.95 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 97.84 روپئے فی لیٹر
کولکاتہ: پٹرول – ? 102.47 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 93.27 روپئے فی لیٹر
چنئی: پٹرول – 99.58 روپئے فی لیٹر ،ڈیزل – 94.74 روپئے فی لیٹر
بنگلورو: پٹرول – 105.44 روپئے فی لیٹر ،ڈیزل – 95.70 روپئے فی لیٹر
بھوپال: پٹرول – 110.37 روپئے فی لیٹر ،ڈیزل – 99.09 روپئے فی لیٹر
لکھنؤ: پٹرول – 98.99 روپئے فی لیٹر ، ڈیزل – 90.69 روپئے فی لیٹر
پٹنہ: پٹرول – 104.64 روپئے فی لیٹر ،ڈیزل – 96.40 روپئے فی لیٹر
چندی گڑھ: پٹرول – 98.08 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 89.90 روپئے فی لیٹر



