نئی دہلی،28؍مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ایک بار پھر بے قابو ہوگئی ہیں۔ پیر 28 مارچ 2022 کو ایک بار پھر سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے تیل کی خوردہ قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ سات دنوں میں یہ چھٹی بار ہے جب پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہوا ہے۔
پیر کو پیٹرول 30 پیسے اور ڈیزل 35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ۔ اس کا مطلب ہے کہ ایک ہفتے کے اندر پیٹرول 4 4.1 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔ ابھی کل یعنی اتوار کو پٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 55 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اگر ہم خام تیل کی بات کریں تو پیر کی صبح بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل 114 ڈالر فی بیرل کی شرح سے چل رہا تھا۔
واضح رہے کہ ریکارڈ 137 دنوں تک قیمتیں برقرار رہنے کے بعد 22 مارچ کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ کیا گیا تھا۔ اگلے ہی دن یعنی 23 مارچ کو ان کی قیمتوں میں 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔ تب سے اب تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں چھ بار اضافہ کیا جاچکا ہے۔



