قومی خبریں

پٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ بدستور جاری

نئی دہلی،20؍اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پٹرول اور ڈیزل کی اضافی قیمتوں سے عوام پریشان ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں یومیہ اضافے کی وجہ سے روزانہ ریکارڈ بنتا جارہا ہے ۔ ایندھن کے تیل کی خوردہ قیمتیں گزشتہ دو دنوں سے مستحکم تھیں ، لیکن 20 اکتوبر 2021 بدھ کو اس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ آج آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35-35 پیسے کا اضافہ کیا ہے ۔

جس کی وجہ سے پٹرول کی قیمت 106 روپئے اور ڈیزل بھی 95 روپئے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ گیا ہے، ممبئی میں آج پٹرول 35 پیسے اور ڈیزل 37 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے ، یہاں پٹرول 112 روپئے فی لیٹر سے تجاوز کر گیا گیا ہے۔

Join Urdu Duniya WhatsApp Group.

واضح رہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ سیشن میں بین الاقوامی معیار کا برینٹ خام تیل 0.66 فیصد اضافے کے ساتھ 84.89 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

مختلف شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں

دہلی: پٹرول – 106.19 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 94.92 روپئے فی لیٹر

ممبئی: پٹرول – 112.12 روپئے فی لیٹر ،ڈیزل – 102.89 روپئے فی لیٹر

کولکاتہ: پٹرول – 106.77 روپئے فی لیٹر ،ڈیزل – 98.03 روپئے فی لیٹر

چنئی: پٹرول – 103.31 روپئے فی لیٹر ،ڈیزل – 99.26 روپئے فی لیٹر

نوئیڈا: پٹرول – 103.40 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 95.56 روپئے فی لیٹر

بنگلورو: پٹرول – 109.89 روپئے فی لیٹر ،ڈیزل – 100.75 روپئے فی لیٹر

بھوپال: پٹرول – 114.81 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 104.15 روپئے فی لیٹر

پٹنہ: پٹرول – 109.64 روپئے فی لیٹر ،ڈیزل – 101.50 روپئے فی لیٹر

لکھنؤ: پٹرول – 103.18 روپئے فی لیٹر ،ڈیزل – 95.37 روپئے فی لیٹر

چندی گڑھ: پٹرول – 102.21 روپئے فی لیٹر ،ڈیزل – 94.64 روپئے فی لیٹر

متعلقہ خبریں

Back to top button