سرورققومی خبریں

پٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں 30پیسے فی لیٹر کااضافہ

پٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں 30پیسے فی لیٹر کااضافہ

روپیئے
نئی دہلی : ( اردودنیا.اِن) جمعہ کو ہندوستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن اضافہ ہوا ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت اب تک سب سے زیادہ 86.95 روپئے فی لیٹر ہے ، جب کہ ڈیزل کی قیمت 77.13 روپئے فی لیٹر ہے۔

اس کے مقابلے میں جمعرات کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 86.65 روپئے فی لیٹر اور 76.83 روپئے فی لیٹر تھی۔ ممبئی میں آج پیٹرول کی قیمتیں 93.49 روپئے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت83.99 روپئے فی لیٹر تک پہنچ گئی ۔ دیگرمیٹرو شہروں میں بھی قیمتوں میں یکساں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ کولکاتہ میں آج پٹرول کی قیمت 88.30 روپئے فی لیٹر ہے۔

جبکہ ڈیزل کی قیمت 80.71 روپئے فی لیٹر ہے۔ چنئی میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 89.39 روپئے فی لیٹر اور 82.33 روپئے فی لیٹر ہے۔ دوسری طرف بنگلورو میں آج پٹرول کی قیمت 89.85 روپئے فی لیٹر ہے ، جب کہ ڈیزل کی قیمت 81.76 روپئے فی لیٹر ہے۔ اورحیدرآباد میں پٹرول کی قیمت 90.42 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 84.14 روپئے فی لیٹر ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button