
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج پھر اضافہ کیاگیا ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 26 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 28 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد دارالحکومت میں پیٹرول 93.94 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 84.89 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت میں 25 پیسے اور ڈیزل میں30 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
جس کے بعد یہاں پیٹرول 100.19 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 92.17 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ کولکاتہ میں آج پیٹرول 93.97 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 87.74 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔مئی کے مہینے میں اب تک قیمتوں میں 16 دن اضافہ کیا گیا ہے، لیکن کمی ایک بار بھی نہیں کی گئی ہے، جبکہ اپریل مہینے میں وقفے وقفے سے برائے نام کٹوتی کی گئی، جس کی وجہ سے پیٹرول 77 پیسے اور ڈیزل 74 پیسے سستا ہوا تھا ، لیکن 4 مئی کے بعد قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہونا شروع ہوا اور مئی میں پٹرول فی لیٹر3.59 روپئے مہنگا ہوگیا جبکہ ڈیزل میں اس مہینے میں 4.13 روپئے فی لیٹر کا اضافہ کیاگیا ہے۔
ملک کے بہت سے شہروں میں پٹرول 100 روپئے سے زیادہ فروخت ہورہا ہے۔ملک میں تیل کی قیمتوں میں روزانہ صبح 6 بجے ترمیم کی جاتی ہے۔ نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے ملک کے ہر پٹرول پمپ پر نافذہوتی ہیں۔



