
نئی دہلی، 27 جون:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پٹرول اور #ڈیزل (#Diesel) کی قیمتوں میں لگی آگ رکتی دکھائی نہیں دیتی ہے۔ آج مسلسل دوسرے دن بھی پٹرول (#Petrol) کی قیمت میں فی لیٹر 35 پیسے کا زبردست اضافہ ہوا ہے۔ ساتھ ہی ڈیزل 24 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے۔ کل یعنی سنیچر کو بھی #پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 – 35 پیسے کا زبردست اضافہ ہواتھا۔
اس اضافے کے بعد دارالحکومت میں آج پیٹرول کی قیمت 98.46 روپے فی لیٹر ہوگئی، جبکہ ڈیزل (Diesel) 88.90 روپے فی #لیٹر #فروخت ہورہا ہے۔ دوسری طرف اگر ہم صنعتی دارالحکومت ممبئی کی بات کریں تو اتوار کے دن پیٹرول 104.56 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.42 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ ملک میں 9 ریاستوں اور مرکز ی علاقوں (#راجستھان، #مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، #آندھرا پردیش،#تلنگانہ، #کرناٹک، جموں و کشمیر، اڈیشہ اور لداخ) میں پیٹرول 100 روپے فی لیٹر کی قیمت کو عبور کرچکا ہے۔ میٹرو شہروں ممبئی، حیدرآباد اور بنگلورو میں، پیٹرول پہلے ہی 100 روپے فی لیٹر سے زیادہ ہے اور اب چنئی میں قیمت اس سمت بڑھ رہے ہیں۔



