سرورققومی خبریں

پی ایف آئی دہلی کے لیڈروں کو سات دن کی تحویل

نئی دہلی ،24ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) دہلی یونٹ کے صدر پرویز احمد، جنرل سکریٹری محمد الیاس اور آفس سکریٹری عبدالمقیت کو پوچھ گچھ کے لیے سات دن کی تحویل میں دیا ہے۔پی ایف آئی کے رہنماؤں پر مالی عطیات کی آڑ میں منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔تینوں ملزمان سے اب تک برآمد ہونے والی دستاویزات کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

اس کے گھر سے برآمد ہونے والے فون کا فرانزک معائنہ بھی اس کے سامنے کیا جانا ہے۔ ای ڈی ان ملزمان سے سات دنوں میں پوچھ گچھ کرے گی۔ای ڈی نے جمعہ کو تینوں ملزمین کے ریمانڈ کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ پرویز احمد، جو 2018 تک دہلی پی ایف آئی کے صدر تھے۔وہ مجرمانہ سازش میں ملوث تھے۔ انہوں نے دہلی میں چندہ جمع کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

پی ایف آئی کا ملک میں بدامنی پھیلانے کا منصوبہ، فڑنویس کا الزام

ممبئی ،24ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے ا لزاماً کہا کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا(PFI) کے پاس ملک میں بدامنی پھیلانے کے بڑے پیمانے پر منصوبے ہیں۔دیویندر فڑنویس دہشت گردی کے الزامات کے تحت مرکزی ایجنسیوں کے ذریعہ تنظیم کیخلاف ملک گیر چھاپوں اور اس کے رہنماؤں کی گرفتاری کے تناظر میں ناگپور ہوائی اڈے پر صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات کی بنیاد پر یہ سامنے آیا ہے کہ پی ایف آئی نے اب ایک نیا طریقہ اختیار کیا ہے۔

پی ایف آئی کے پاس ہندوستان کے اندر بدامنی پھیلانے کے بڑے منصوبے ہیں۔ اور یہ فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی سمت کام کر رہا تھا۔پی ایف آئی کے خلاف کارروائی سے پتہ چلتا ہے کہ این آئی اے اور اے ٹی ایس کے پاس کافی دستاویزات اور ثبوت موجود تھے۔ تحقیقات ابھی جاری ہے۔ مرکزی اور ریاستی ایجنسیاں فی الحال معاملے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ کیرالہ حکومت نیپی ایف آئیپر پابندی لگانے کی کوشش کی ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ جمعرات کو نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پی ایف آئی سے منسلک احاطے میں ملک بھر میں متعدد تلاشی لی۔

مہاراشٹر میں، انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے بیڈ، ممبئی، نوی ممبئی، تھانے، پربھنی، ناندیڑ، پونے، ناسک، اورنگ آباد، جلگاؤں اور کولہاپور سمیت 12 مقامات پر چھاپے ماری کے دوران 20 افراد کو گرفتار کیا۔خیال رہے کہ آر ایس ایس کے نظریات کو پاپولر فرنٹ کے ذریعہ سخت نظریاتی ٹکر مل رہی ہے ۔

پی ایف آئی نے مودی کی پٹنہ ریلی پر حملہ کرنے کی تھی سازش: ای ڈی کا دعویٰ

نئی دہلی ،24ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) نے پٹنہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اس کے لیے پی ایف آئی حساس مقامات پر حملے کرنے کے لیے دہشت گردوں کے ماڈیولز، مہلک ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کو جمع کرنے میں مصروف تھے۔ای ڈی نے جمعرات کو پی ایف آئی ممبر شفیق پیتھ کو کیرالہ سے گرفتار کیا تھا۔ شفیق پیتھ کے خلاف اپنے ریمانڈ نوٹ میں ای ڈی نے سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے کہ اس سال 12 جولائی کو وزیر اعظم نریندر مودی کے پٹنہ دورے کے دوران پی ایف آئی نے حملے کے لیے ایک تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا تھا۔

ای ڈی کو پی ایف آئی کی طرف سے گزشتہ برسوں میں جمع کیے گئے 120 کروڑ روپے کی تفصیلات ملی ہیں۔ یہ رقم زیادہ تر نقد رقم میں جمع کی گئی تھی اور ملک بھر میں فسادات اور دہشت گردانہ کارروائیاں پھیلانے کے لیے کی گئی تھی۔ای ڈی کو پی ایف آئی کی طرف سے گزشتہ برسوں میں جمع کیے گئے 120 کروڑ روپے کی تفصیلات ملی ہیں۔ یہ رقم زیادہ تر نقد رقم میں جمع کی گئی تھی اور ملک بھر میں فسادات اور دہشت گردانہ کارروائیاں پھیلانے کے لیے کی گئی تھی۔ ای ڈی نے جمعرات کو ملک بھر میں چھاپے مارے۔

دریں اثنا نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) اور سیکورٹی فورسز نے پی ایف آئی سے وابستہ 100 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا۔ای ڈی نے پی ایف آئی کے تین دیگر عہدیداروں کو دہلی سے حراست میں لیا تھا۔ ان کے نام پرویز احمد، محمد الیاس اور عبدالمقیت ہیں۔ 2018 میں پی ایف آئی کے خلاف منی لانڈرنگ کی جانچ شروع ہونے کے بعد سے ای ڈی نے ان سبھی سے کئی بار پوچھ گچھ کی ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شفیق پیتھ پر الزام لگایا ہے جو کبھی قطر میں مقیم تھا۔ملک میں گڑبڑ پیدا کرنے کے لیے بیرون ملک سے اپنے این آر آئی اکاؤنٹ میں پی ایف آئی کو رقم بھیجا تھا۔ اس لیے اس نے اپنا این آر آئی اکاؤنٹ غیر قانونی طور پر استعمال کیا ہے۔ای ڈی کے مطابق ایجنسی کے ذریعہ پتھ کے احاطے پر گزشتہ سال چھاپہ مارا گیا تھا جب رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں سرمایہ کاری اور اس کے بعد ان پیسوں کو پی ایف آئی میں منتقل کرنے کا انکشاف ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button