بین الاقوامی خبریںسرورق

فائزر – بائیو این ٹیک کورونا ویکسین کی تیسری خوراک کی منظوری کی خواہشمند

واشنگٹن:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کووڈ انیس کے خلاف اولین ویکسین تیار کرنے والی دوا ساز کمپنیاں فائزر اور بائیو این ٹیک اب کورونا ویکسین کی تیسری خوراک کی منظوری کے لیے درخواست دینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ اس حوالے سے یہ کمپنیاں آئندہ چند ہفتوں میں امریکی، یورپی اور ادویات کے دیگر ریگولیٹری اداروں کو ڈیٹا فراہم کریں گی۔
کووڈ ویکسین کا پہلا ٹیکا لگوانے کے چھ سے بارہ مہینوں کے بعد تیسری #ویکسین لگوانے کی ضرورت پڑسکتی ہے کیونکہ پہلی دو ویکسین لگوانے کے کچھ عرصے بعد دوا کا اثر کم ہونا شروع ہوسکتا ہے۔ #فائزر (Pfizer) اور #بائیو این ٹیک (BioNTech) کی یہ نئی ویکسین کورونا کی نئی قسم ڈیلٹا کے خلاف بھی مؤثر ثابت ہوسکے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button