
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہندوستانی حکومت کی طرف سے تلافی مافات اور ٹیسٹنگ سے مستثنیٰ دیئے جانے کے اشارے کے بعد فائزر اور موڈرنا ویکسین کے ملک میں آنے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ فائزر کی ویکسین کی آمد، بھارت کورونا کی تیسری لہر کے خلاف جنگ میں بہت مددگار ثابت ہوسکتا ہے ، کیونکہ فائزر کی ویکسین بھی بچوں کے لئے ہوگی۔ ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے کہا کہ فائزر اور موڈرنا کوتحفظاتی معاوضہ سے رعایت ملنے سے نہ صرف بالغوں بلکہ بچوں کے لئے بھی کرونا ویکسی نیشن میں فروغ ملے گا ۔
مسٹر گلیریا کا کہنا تھا کہ یہ کام پہلے بھی کیا گیا ہے جب حکومت نے ان تمام ویکسین کو ہنگامی منظوری دی تھی جنہیں امریکی ، برطانیہ یا یورپی یونین اور عالمی ادارہ صحت کی ایجنسیوں نے منظور کیا تھا۔ اسی بنا پر ویکسین کے لئے ہنگامی منظوری دراصل ان ایجنسیوں کی کلیئرنس کے ساتھ دیدی جاچکی ہے ،اور معاوضے کا معاملہ بھی حل ہوتا ہوا نظر آرہا ہے ، اس لئے مجھے لگتا ہے کہ ہمارے پاس جلد ہی بچوں اور بالغوں کے لئے فائزر ویکسین آنے والی ہے ۔



