قومی خبریں

جے این یو تشدد : چیٹ کی دہلی پولیس نے مانگی تفصیل، گوگل کا جواب، عدالت کا حکم لائیے

نئی دہلی:(اردودنیا/ایجنسیاں)دہلی پولیس کرائم برانچ نے جے این یو میں جنوری 2020 میں ہونے والے تشدد کے بعد دو واٹس ایپ گروپ کے 33 ممبران کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لئے گوگل کو خط لکھا ہے۔ گوگل نے اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی تفصیلات صرف باہمی قانونی مدد معاہدہ (ایم ایل اے ٹی) کے تحت پولیس کو اپیل خط یعنی حکم نامہ موصول ہونے کے بعد فراہم کی جاسکتی ہیں۔گذشتہ سال 5 جنوری کوتقریبا 4 گھنٹوں تک لاٹھی اورڈنڈوں سے لیس 100 نقاب پوش افراد نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں توڑپھوڑکی ،

جس میں 36 طلبہ، اساتذہ اور عملہ زخمی ہوا۔ معاملہ ایف آئی آر درج کرنے کے بعد کرائم برانچ میں منتقل کردیا گیا تھا، لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔ پولیس نے واٹس ایپ اور گوگل کو تحریری طور پر 33 طلبہ اور دو واٹس ایپ گروپس ’یونٹی اگینسٹ لیفٹ‘ اور ’فرینڈس آف آر ایس ایس‘ کے ممبران کے اشتراک کردہ پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

واٹس ایپ نے تفصیلات شیئر کرنے سے انکار کردیا اور گوگل نے حال ہی میں ایک جواب بھیجا، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ معلومات گوگل کی فراہم کردہ خدمات سے متعلق ہے، جو کمپنی امریکہ سے آپریٹ ہورہی ہے اور امریکی قوانین کے تحت چل رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button