بین الاقوامی خبریں

ہندوستانی پادری کو کارڈینل بنائے جانے پر پی ایم مودی کا اظہارمسرت

جارج کارڈینل کوواکواڈ نے یسوع مسیح کے پیروکار کی حیثیت سے اپنی زندگی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کر رکھی ہے

نئی دہلی، 8دسمبر (ایجنسیز) پی ایم مودی نے اتوار کو کہا کہ یہ ہندوستان کے لیے بڑی خوشی اور فخر کی بات ہے کہ ہندوستانی پادری جارج جیکب کوواکاڈ کو پوپ فرانسس نے رومن کیتھولک چرچ کا کارڈینل بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جارج کارڈینل کوواکواڈ نے یسوع مسیح کے پیروکار کی حیثیت سے اپنی زندگی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کر رکھی ہے۔وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں لکھا، یہ ہندوستان کے لیے بڑی خوشی اور فخر کی بات ہے۔

مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ پوپ فرانسس نے مسٹر جارج جیکب کوواکاڈ کو رومن کیتھولک چرچ کا کارڈینل بنا یا ہے۔ 51 سالہ کوواکاد کو پوپ فرانسس نے ہفتے کے روز ویٹی کن میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں کارڈینل کے عہدے پر فائز کیا۔

مشہور سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں دنیا بھر کے پادریوں اور معززین نے شرکت کی جس میں مختلف ممالک سے 21 نئے کارڈینلز کی تنصیب دیکھی گئی۔تقریب میں، پوپ نے اجتماع سے خطاب کیا اور رسمی ٹوپی اور انگوٹھی پادریوں کو کارڈنلز کے حوالے کی، جس کے بعد سرٹیفکیٹ پیش کرنے کے لیے دعا کی گئی۔ کوواکاد کی تقرری کے ساتھ ہی ویٹیکن میں ہندوستانی کارڈینلز کی کل تعداد چھ ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button