قومی خبریں

5 اگست کی تاریخ دفعہ370کی منسوخی اوررام مندرکے لیے یادگار- وزیراعظم نے پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا کے مستفیدین سے بات چیت کی

نئی دہلی5اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)وزیراعظم نریندرنے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اترپردیش میں پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا  (Pradhan Mantri Garib Kalyan Anna Yojana) کے مستفیدین سے بات چیت کی۔ اس موقع پر #اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پانچ اگست بھارت کے لئے بہت خاص دن بن گیا ہے۔ دو سال قبل پانچ اگست کے دن ہی ملک نے دفعہ 370 منسوخ کرتے ہوئے ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کو مزید تقویت بخشی تھی۔ جس سے جموں و کشمیر کے ہر ایک شہری کو تمام حقوق اور سہولتیں دستیاب کرائی گئیں۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ 5 اگست کو سینکڑوں برسوں بعد ہندوستانیوں نے ایک عظیم الشان رام مندر کی جانب پہلا قدم اٹھایا۔ آج #اجودھیا میں #رام #مندر کی تعمیر کا کام بہت تیزی سے چل رہا ہے۔اس تاریخ کی اہمیت کا ذکر جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم نے اس جوش و خروش کا بھی تذکر کیا جو اولمپک کے میدان میں ملک کے نوجوانوں نے ہاکی میں ملک کا وقار پھر سے قائم کرکے پیدا کیا ہے۔وزیراعظم نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ایک جانب تو ہمارا ملک اور ہمارے نوجوان بھارت کے لئے نئی کامیابیاں حاصل کررہے ہیں ، وہ جیت کا گول کررہے ہیں جبکہ ملک کے کچھ لوگ سیاسی خود غرضی کی وجہ سے سیلف گول کرنے میں لگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کا اس بات سے کوئی تعلق نہیں ہے کہ ملک کیا چاہتا ہے، ملک کیا حاصل کررہا ہے، ملک کس طرح تبدیل ہورہا ہے۔ وزیراعظم نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس عظیم ملک کو خود غرض اور ملک دشمن سیاست یرغمال نہیں بنا سکتی۔ اس سے فرق نہیں پڑتاہے کہ یہ لوگ ملک کی ترقی کو روکنے کے لئے کتنی کوشش کرتے ہیں۔ یہ ملک ان کا پابند نہیں بنے گا۔

ملک ہر میدان میں تیزی سے ترقی کررہا ہے اور ہر مشکل کا سامنا کررہا ہے۔اس نئے جذبے کو واضح کرنے کے لیے وزیراعظم نے ہندوستانیوں کے کئی حالیہ ریکارڈ اور کامیابیوں کاذکر کیا۔ اولمپک کے علاوہ مودی نے آنے والے پچاس کروڑ ٹیکہ کاری ، جولائی ماہ میں ایک 16 ہزار کروڑ کے جی ایس ٹی کلیکشن کی شاندار کامیابی کا بھی ذکر کیا جس سے معیشت میں ایک نئے دور کااشارہ ملتاہے۔ انہوں نے دو لاکھ 62 کروڑ کی غیر معمولی ماہانہ زرعی برآمدات کے بارے میں بھی بتایا۔

انہوں نے کہاہے کہ یہ آزادی کے بعدبھارت سے کی جانے والی سب سے بڑی برآمدات ہے۔ اس سے بھارت زرعی پیداوار برآمد کرنے والے ٹاپ 10 ملکوں میں شامل ہوگیا ہے۔وزیراعظم نے بھارت میں تیار کئے گئے پہلے طیارہ بردار جہاز وکرانت کا ٹرائل اور لداخ میں دنیا کے سب سے اونچے موٹرایبل روڈ کی تعمیر مکمل ہونے اور ای۔ روپی کے لانچ کا بھی ذکر کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button