
پی ایم مودی نے ڈیجیٹل ہیلتھ مشن کاکیا آغاز-ہر شہری کے پاس آدھار کی طرح ایک منفرد ہیلتھ کارڈ ہوگا
نئی دہلی ،27؍ ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ڈیجیٹل ہیلتھ مشن کا آغاز کیا۔ اس کے تحت ہر شہری کے پاس آدھار جیسا ایک یونیک ہیلتھ کارڈ ہوگا۔ فی الحال یہ اسکیم چھ مرکزکے زیر انتظام علاقوں میں شروع کی جائے گی اور پھر پورے ملک کی ریاستوں میں نافذ کی جائے گی۔ پی ایم مودی نے 15 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ ملک میں ایک ہیلتھ شناختی کارڈ لایا جائے گا ، جس میں شہری کی صحت کا مکمل ریکارڈ موجود ہوگا۔
اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں
پی ایم مودی نے کہا کہ ہمارا ملک فخر سے کہہ سکتا ہے کہ 130 کروڑ سے زیادہ آدھار کارڈ بن چکے ہیں۔ اس وقت ملک میں 80 کروڑ انٹرنیٹ صارفین ہیں۔ ملک میں 43 کروڑ سے زیادہ جن دھن کھاتے ہیں۔پی ایم مودی نے کہا کہ اتنا بڑا ڈیجیٹل نیٹ ورک کہیں نہیں ہے۔
اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں
آج ہندوستان یو پی آئی کے ذریعے کسی بھی وقت ڈیجیٹل لین دین میں دنیا میں اپنی پہچان بنا رہا ہے۔ E Rupay واؤچر بھی ایک اقدام ہے۔ اروگیہ سیتو ایپ نے کورونا انفیکشن کی روک تھام میں بہت مدد کی ہے۔ اس سے لوگوں کو بیدار کیا گیا ہے۔پی ایم مودی نے کہا کہ آیشمان یوجنا کے تحت دو کروڑ سے زائد لوگوں نے مفت علاج کا فائدہ اٹھایا ہے۔ خواتین کی ایک بڑی تعداد اس میں شامل ہے، نیز ای سنجیونی اسکیم کے تحت 1.25 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے گھر بیٹھے نامور ڈاکٹروں سے طبی مشورہ لیا ہے۔
پی ایم مودی نے کہا کہ بزرگ اور خواتین کہتے تھے کہ ان کا علاج نہیں ہوتا کیونکہ وہ اپنے بچوں پر کوئی قرض نہیں چھوڑکرجانا چاہتے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ابھی توکورونا کا دور ہے ، لیکن اس سے پہلے وہ جب بھی ریاستوں میں جاتے تھے ، تو وہ آیشمان یوجنا کے تحت فائدہ اٹھانے والوں سے ملتے تھے۔پی ایم مودی نے کہا کہ وہ خود آیشمان بھارت یوجنا کے تحت سیکڑوں فائدہ اٹھانے والوں سے مل چکے ہیں۔



