بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

مارپیٹ کے بعد خاتون کے ساتھ عصمت دری، پولیس نے درج کی ایف آئی آر

نئی دہلی،26؍مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) دہلی کے غازی پور علاقے میں ایک 36 سالہ خاتون کی اجتماعی عصمت دری معاملے میںپولیس نے 25 مارچ کو آئی پی سی کی دفعہ 323 (قتل)، 365 (زبردستی اغوا)، 376 ڈی (گینگ ریپ) کے تحت ایف آئی آر درج کی۔ اور 377 کی دفعہ لگائی گئی ہے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ متاثرہ خاتون کی حالت مستحکم ہے تاہم وہ زیادہ کچھ بتانے کے قابل نہیں ہے۔ متاثرہ نے اب تک پولیس کو بتایا ہے کہ اسے دو آٹو ڈرائیوروں نے مارپیٹ کے بعد عصمت دری کا نشانہ بنایا۔ پولیس آٹو کاسراغ لگارہی ہے۔’

یہ واقعہ مشرقی دہلی کے غازی پور کے مرگا منڈی کا بتایا جا رہا ہے جو بدھ کی رات پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے مطابق اپنا کام ختم کرنے کے بعد خاتون گھر جانے کے لیے آٹو میں سوار ہوئی لیکن آٹو ڈرائیور نے راستے میں یہ کہہ کر آٹو کو روک دیا کہ پیٹرول ختم ہو گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ کے مطابق آٹو ڈرائیور نے اپنے ایک ساتھی کو بلایا۔ اس کے بعد دونوں خاتون کو ایک ویران جگہ پر لے گئے جہاں اس کے ساتھ عصمت دری کی گئی جس کی وجہ سے اس کی حالت تشویشناک تھی۔ انہیں صفدر جنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہاں اس کی سرجری ہوئی۔

متاثرہ نے جمعرات کی صبح پولیس کو اطلاع دی۔ مشرقی ضلع کی ڈی سی پی پرینکا کشیپ خود اس معاملے کو دیکھ رہی ہیں۔ پولیس کی پانچ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ تاحال ملزمان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ پولیس کے مطابق خاتون کی حالت مستحکم ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button