تلنگانہ کی خبریں

جگتیال-شیخ محمد انور کو بیسٹ ڈیوٹی گڈ سروس سیوا پتکم ایوارڈ

جگتیال 15/اگست: (راست)شیخ محمد انور ہیڈ کانسٹیبل جگتیال کو اسٹیٹ گورنمنٹ آف تلنگانہ کی جانب سے سیوا پتکم سروس میڈل آج بتاریخ 15 اگست 2022 شیخ محمد انور کو جناب کو پالا ایشور منسٹر کے ہاتھوں سے بیسٹ ڈیوٹی گڈ سروس سیوا پتکم ایوارڈ سے نوازا گیا اس ایوارڈ ملنے پر اعلی افسران محترمہ سندھو شرما آئی پی ایس سپریڈنٹ آف پولیس جگتیال ڈسٹرکٹ اور ایڈیشنل سپریٹنڈنٹ آف پولیس جگتیال دیگر پولیس افسران اور دوست احباب رشتہ دار انہیں مبارکباد پیش کی. یاد رہے اس ایوارڈ کو 02-06-2022 کو تلنگانہ اسٹیٹ گورنمنٹ نے انہیں اچھی کارکردگی پر بیسٹ ڈیوٹی گڈ سروس سیوا پتکم ایوارڈ کا اعلان کیا گیا تھا.

شیخ محمد، انور جگتیال ڈسٹرکٹ کے پولیس ہیڈ کانسٹیبل ، جو اب کاؤنٹر انٹیلی جنس یونٹ ڈی – ایس – بی سےمنسلک ہیں، شیخ محمد، انور کریم نگر ڈسٹرکٹ1996-11-18 کو پولیس کانسٹیبل کے طور پر کریم نگر ضلع سے تعینات کیا گیا ہے۔ اپنی بنیادی تربیت پولیس ٹریننگ کی تکمیل کے بعد، ان آرمڈ ریزرو، پولیس کانسٹیبل کی حیثیت سے کریم نگر میں تعینات کیا گیا اور انہوں نے مختلف ڈیوٹیاں خدمت انجام دیے ہیں اور جن افسران کے ماتحت وہ کام کر رہے ہیں، انتہائی اطمینان کے ساتھ بہت خوبی سے اپنے کام کو انجام دیا۔

وہ اپنے کیریئر کا آغاز ڈی آئی جی. آفس کریمنگر رینج کریم نگر سے ہی ایک مخلص، محنتی اور ایماندار پولیس اہلکار ہیں اور پولیسنگ کی تمام شاخوں میں کارآمد ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے امن و امان کی بندوبست ڈیوٹیوں میں قابل ستائش کام کیا اور ہر قسم کے فرائض سرانجام دیے جن میں فرقہ وارانہ فسادات،HOP/APLA کے انتخابات، بلدیاتی اداروں، قیدیوں کی حفاظت، VIP/VVIPs کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اسٹیٹ کاؤنٹر انٹیلی جنسی اور گارڈ کی ڈیوٹی بھی شامل ہے۔

امن و امان کی بحالی میں لا اینڈ آرڈر پولیس کی قریبی مدد کی اور محکمہ کے لیے اپنی زندگی وقف کر کے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اعلی عہدے دار جو کچھ بھی ڈیوٹی کے فرائض ان سونپا جاتا تھا اسے بخوبی سے انجام دے کر ایک مثال قائم کرتے انہیں اب تک کی ایوارڈس سے نوازا گیا جن میں بیسٹ سروس ایوارڈس کیا ش ایوارڈس آپریشن لیٹر وہ ایک ہمہ جہتی اور بھر پور پولیس اہلکار ہیں اور اپنی خدمات سے ہی افسران اور عوام کے لیے انتہائی مطمئن اور فرض شناس پولیس افسر کی طرح اپنی ڈیوٹی پر فرائض انجام دے رہے ہیں 2010 سے لے کر اب تک سی- ای سیل ڈیوٹی پر فائز ہے مذہبی بنیادی تنظیموں پر۔ اور سوشل ایکٹیویٹیس کمیونل آرگنائزیشن اپنی ڈیوٹی پر اچھی خدمت انجام دیے ہیں۔

شیخ محمد انور اچھے گلوکار ہیں اسی لیے انہیں ان کی کارکردگی پر 2022-06-02 کو تلنگانہ اسٹیٹ گورنمنٹ نے انہیں اچھی کارکردگی پر بیسٹ ڈیوٹی گڈ سروس سیوا پتکم ایوارڈ سے نوازا گیا اس ایوارڈ ملنے پر اعلی افسران محترمہ سندھو شرما آئی پی ایس سپریڈنٹ آف پولیس جگتیال ڈسٹرکٹ اور ایڈیشنل سپریٹنڈنٹ آف پولیس جگتیال دیگر پولیس افسران اور دوست احباب رشتہ دار انہیں مبارکباد پیش کی.

متعلقہ خبریں

Back to top button