تھانے ، 23 ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) مہاراشٹرا کے ضلع تھانے میں پولیس نے جمعرات کو نامعلوم افراد کے خلاف اجتماعی عصمت دری کی رپورٹ درج کی ہے۔پولیس نے بتایا کہ پولیس نے ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی ہے اور ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
کلیان ڈویژن کے ڈومبیولی منپاڑہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ اوکے مطابق ایک نابالغ لڑکی کو ملزم نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 376 اوربچوں کے جنسی جرائم و تحفظ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس گھناؤنے جرم میں کتنے لوگ ملوث تھے۔



