
سیاسی جماعتیں امیدواروں کے مجرمانہ پس منظر کی اشاعت کو یقینی بنائیں:سپریم کورٹ میں عرضی داخل
نئی دہلی، 17 جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں الیکشن کمیشن کو اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دینے کی اپیل کی گئی ہے کہ وہ امیدواروں کے مجرمانہ واقعات اور ان کے انتخاب کی وجوہات پارٹیوں کے ذریعہ ان کے مرکزی پیج پراور سرکاری ویب سائٹس شائع کی جائیں۔
درخواست میں سیاسی جماعتوں کی ویب سائٹ پر معلومات شائع کرنے کے ساتھ ساتھ اپیل کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو ہدایت دی جائے کہ تمام جماعتیں اس معلومات کو الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر بھی شائع کرنے کو یقینی بنائے اور اگر ان ہدایات کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو پارٹی صدر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کریں۔
یہ عرضی بی جے پی لیڈر اور ایڈوکیٹ اشونی کمار اپادھیائے نے پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر دائر کی ہے۔ درخواست میں انہوں نے یہ بھی اپیل کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ وہ ہر پارٹی سے پوچھے کہ اس نے مجرمانہ پس منظر والے امیدوار کا انتخاب کیوں کیا اور صاف ستھری شبیہ والے کو موقع کیوں نہیں دیا۔
ایڈوکیٹ اشونی کمار دوبے کے ذریعہ دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار الیکشن کمیشن آف انڈیا کو اس پارٹی کے رجسٹریشن کو منسوخ کرنے کی ہدایت دینے کی بھی مانگ کی ہے جو سپریم کورٹ کی ہدایات کے خلاف ہے۔



