اسپورٹس

پونٹنگ نے متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل میں کھیلنے کیلئے آسٹریلوی کرکٹرز کی حمایت کی

ملبورن،14اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) بلے باز رکی #پونٹنگ نے #آسٹریلوی #کھلاڑیوں کو متحدہ عرب امارات میں انڈین پریمیئر لیگ میں حصہ لینے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکتوبر میں ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل یہ ایک مثالی تیاری ہوگی۔آئی پی ایل کے 14 ویں سیزن کے بقیہ میچز 19 ستمبر سے 15 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی 20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک ہوں گے۔

دونوں ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔کرکٹ ڈاٹ کام نے سین ریڈیو پر آسٹریلیا کے ٹیسٹ #کپتان ٹم پین کے حوالے سے کہا کہ وہ کھلاڑی جو تین یا چار ماہ سے نہیں کھیلے، انہیں دنیا کے بہترین کے خلاف ٹاپ کلاس کرکٹ کھیلنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسی طرح کے حالات میں یہ ان کی بہترین تیاری ہوگی، انہیں ممکنہ طور پر دنیا کے مضبوط ترین ڈومیسٹک ٹی 20 ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔

#پونٹنگ آئی پی ایل میں دہلی کیپٹل کے ہیڈ کوچ ہیں۔ اپنی حاملہ منگیتر کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے دوروں سے باہرپیسر پیٹ کمنز کا آئی پی ایل میں کھیلنے کا امکان نہیں ہے کیونکہ توقع ہے کہ ان کا پہلا بچہ دوبارہ شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے وسط میں پیدا ہوگا۔

کمنس نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہاکہ اس سیزن کے دوسرے نصف حصے تک وہاں پہنچنا بہت مشکل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ دیکھتے ہیں کہ چیزیں کیسے چلتی ہیں لیکن اس بار شاید یہ بہت مشکل ہوگا لیکن اس کے فورابعد ورلڈ کپ شروع ہونے کے ساتھ مجھے امید ہے کہ میں اس کے لیے تیار رہوں گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button