بین الاقوامی خبریں

ناقص غذا اور جنک فوڈ سے خون کی نالیاں متاثر ہوسکتی ہیں

سائنسدانوں نے کہا ہے کہ بہت سے ثبوت کے مطابق مرغن غذا، جنک اور فاسٹ فوڈ سے شریانوں کے اندر رگوں کی دیواریں متاثر ہوتی ہیں

لائپزگ، جرمنی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جنک فوڈ اور صرف زبان کے چٹخارے کے لیے ناقص غذا کھانے والے ہوشیار ہوجائیں کہ دیرتک ان کی عادت نہ صرف موٹاپا، بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے خطرے کو بڑھاتی ہے بلکہ خون کی بڑی اور چھوٹی نالیوں کو اندرونی طور پر شدید متاثر کرتی ہیں۔جرمنی میں یونیورسٹی آف لائپزگ کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ بہت سے ثبوت کے مطابق مرغن غذا، جنک اور فاسٹ فوڈ سے شریانوں کے اندر رگوں کی دیواریں متاثر ہوتی ہیں، یہاں تک کہ اینڈوتھیلیئل خلیات متاثر ہوسکتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں نسیجی امراض، اور دیگر بیماریاں بڑھ سکتی ہیں۔ دوسری جانب ان کا نتیجہ موٹاپے کی صورت میں بھی برآمد ہوسکتا ہے۔دوسری جانب ماہرین کا دعویٰ ہے کہ فضول اقسام کے کھانوں سے پہلے استحالہ (میٹابولزم) کا حساس نظام متاثر ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button