بین ریاستی خبریں

صحافی تنظیم کی جانب سے ضرورت مندوں کو کمبل بانٹ کر کی سال نو کی شروعات

لکھنؤ:1/جنوری (ای میل)۔اپنے فرائض کو ادا کر تے ہو ئے اتر پردیش ضلع منظور شدہ صحافی تنظیم  نے سال نو 2021 کے پہلے دن ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کر نئے سال کے پہلے دن تنظیم کے دفتر پر کچھ ضرورت مندوں کو کمبل بانت کر شروعات کی ا سکے بعد شہر کے کئی حصوں میں جاکر غریب اور بے سہارا لوگوں کو سال نو کے موقع پر ان کو کمبل دے کر ان کی مدد کی ۔ کمبل پاکر تمام ضرورت مندوں کے چہرے کھل گئے ۔ صحافی ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری عبد الو حید اور سکریٹری زبیر احمد نے کہا کہ صحافیوں کی یہ ہماری تنظیم وقت وقت پر غریب بے سہارا کی مدد کے لئے پر عزم رہتی ہے ۔ ہمیں ضرورت مندوں کی مدد کر کے دلی خوشی ہو تی ہے ۔ آگے بھی ہم غریب ضرورت مندوں کی ایسے ہی مدد کرتے رہیں گے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button