پورن اسٹار اسٹورمی ڈینیئلز نیویارک کے مقدمہ میں ٹرمپ کے رو برو
18 سال کے بعد گواہی دی۔
واشنگٹن ، 8مئی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) پورن اسٹار اسٹورمی ڈینیئلز نے نیویارک کے مقدمے میں، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے رو برو، ان کے خلاف 18 سال کے بعد گواہی دی۔ پورن اسٹار نے اپنے اور ٹرمپ کے درمیان ایک رات کے جسمانی تعلقات کے بارے میں بتایا۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے 2016 کے انتخابات سے قبل ووٹروں سے مبینہ تعلقات کے پوشیدہ رکھنے کے لیے پورن اسٹار کو رقم ادا کی تھی۔ ٹرمپ پر جو کرمنل الزامات کا سامنا کرنے والے پہلے سابق صدر ہیں، الزام ہے کہ انہوں نے اپنے سابق وکیل اور سیاسی فکسر مائیکل کوہین کے ذریعے، اسٹورمی ڈینئیل کو خاموش رہنے کیلئے، ایک لاکھ 30,000 ڈالر کی ادائیگی کی تھی اور اس رقم کو قانونی اخراجات کے طور پر ظاہر کرنے کی خاطر ٹرمپ آرگنائزیشن کے کاروباری ریکارڈ کو تبدیل کیا گیا تھا۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ ادائیگی سات سال قبل ان کی صدارتی مہم سے متعلق تھی۔یہ وہ رقم ہے جو کوہین نے پورن اسٹار کو ٹرمپ کے ساتھ جنسی تعلقات کے ان کے دعویٰ کو خاموش کرنے کے لیے ادا کی تھی اور یہ کاروائی آٹھ سال پہلے انتخابات سے پہلے ووٹرز سیاس معاملے کو پوشیدہ رکھنے کی کوشش تھی۔ڈینیئلزٹرمپ سے کچھ فاصلے پر گواہوں کے کٹہرے میں آئیں۔ وکیل استغاثہ، سوسن ہوفنگر کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں انہوں نے اپنی دشوار گزار ابتدائی زندگی کو بیان کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے امریکہ کی جنوبی ریاست لویزیانا میں بیٹن روج میں پرورش پائی،اور یہ کہ وہ ایک زمانے میں جانوروں کی ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں۔
پوچھ گچھ کے آغاز سے پہلے وکیل استغاثہ ہوفنگر نے نیویارک سپریم کورٹ کے جسٹس جوآن مرچن کو یقین دلایا کہ پورن اسٹار ٹرمپ کے ساتھ اپنے دعویٰ کردہ تعلق کی کوئی ایسی ذاتی تفصیل بیان نہیں کریں گی، جیسا کہ انہوں نے ایک بار ایک لیٹ نائٹ کامیڈی شو میں بتایا تھا۔وہیں ٹرمپ نے ریاست نواڈا میں لیک ٹاہو پر ایک مشہور گولف ٹورنامنٹ کے دوران پورن اسٹار کی جانب سے افیئر کے دعویٰ اور ان تمام 34 الزامات کی تردید کی ہے جن کا وہ سامنا کر رہے ہیں۔ جرم ثابت ہونے پر انہیں پروبیشن پر رکھا جا سکتا ہے یا چار سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
مقدمے کی سماعت کے دوران، جو اب اپنے چوتھے ہفتے میں ہے، استغاثہ کے گواہوں نے، 12 رکنی جیوری کو، جنس اور اسکینڈل پر مبنی کہانیاں سنائی ہیں۔ان میں، 2016 کے انتخابات میں ٹرمپ کی مدد کرنے کے لیے ڈینیئلز اور ایک اور خاتون، پلے بوائے ماڈل کیرن میک ڈوگل کو خفیہ ادائیگیاں شامل تھیں، جن کا مقصد ٹرمپ کے ساتھ خفیہ تعلقات کے ان کے دعوؤں کو پوشیدہ رکھنا تھا۔



