سرورقفلمی دنیا

فحش فلم معاملے میں اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو راحت، عدالت سے ملی ضمانت

ممبئی، 20 ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ممبئی کی ایک عدالت نے آج اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو #فحش #فلم کیس میں ضمانت دے دی۔ کندرا کے ساتھ ریان تھورپے کو بھی ضمانت مل گئی ہے۔ عدالت نے 50 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے پر کندرا کی ضمانت منظور کی ہے۔کندرا نے ہفتہ کے روز ضمانت کی درخواست دائر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ’بلی کا بکرا‘ بنایا جا رہا ہے۔

اس کیس میں دائر چارج شیٹ میں اس کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔ راج کندرا کو 19 جولائی کو #گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے خلاف تعزیرات ہند اور #انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ اس کیس کی تحقیقات کر رہی #ممبئی کرائم برانچ نے 15 ستمبر کو کندرا اور تین دیگر کے خلاف فحش #فلمیں بنانے اور بعض ایپس کی مدد سے انہیں نشر کرنے کے الزام میں ایک اضافی چارج شیٹ داخل کی تھی۔

چارج شیٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ #شلپا شیٹی نے ممبئی پولیس کو دئے گئے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ وہ اپنے شوہر راج کندرا کی سرگرمیوں سے واقف نہیں تھیں کیونکہ وہ اپنے کام میں مصروف تھیں۔

چارج شیٹ کے مطابق شیٹی نے پولیس کو بتایا کہ وہ ہاٹ شاٹس اور بالی ووڈ فیم ایپ کے بارے میں کچھ نہیں جانتی تھی جو مبینہ طور پر ملزمان قابل اعتراض مواد اپ لوڈ اور اسٹریم کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے۔ #اداکارہ شرلن چوپڑا نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ کندرا نے ان سے ہاٹ #شاٹس ایپ کے لیے بلا جھجھک کام کرنے کو کہا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button