گوشہ خواتین و اطفال

آلو سے کیجئے ان پانچ گھریلو چیزوں کی صفائی

حیرت انگیز ٹوٹکے

کیا آپ جانتے ہیں کہ ہر دل عزیز سبزی آلو نہ صرف پکوانوں کا ذائقہ بڑھاتی ہے بلکہ گھر کی صفائی میں بھی حیرت انگیز طور پر مفید ثابت ہوتی ہے؟ آلو ایک ایسی سبزی ہے جو ہر کھانے کے ساتھ گھل مل کر اپنا ذائقہ برقرار رکھتی ہے، چاہے وہ آلو گوشت ہو، آلو پالک، آلو بھنڈی، آلو کے پکوڑے یا فرائیز — آلو ہمیشہ اپنی انفرادیت قائم رکھتا ہے۔لیکن اس کے علاوہ آلو پانچ اہم گھریلو صفائی کے کام بھی نہایت آسانی سے انجام دیتا ہے۔


1. چشمے اور دھوپ کے چشمے کی دھند ختم کرنے میں آلو کا کمال

کورونا وبا کے بعد چشمہ پہننے والوں کا سب سے بڑا مسئلہ تھا ماسک کی وجہ سے شیشوں پر دھند۔ یہی مسئلہ ساحل سمندر یا گرم موسم میں بھی پیش آتا ہے۔

اس کا حل آلو میں پوشیدہ ہے:آلو کے پتلے قتلے کاٹ کر شیشے پر آہستہ سے رگڑیں۔ آلو میں موجود نشاستہ (starch) شیشے پر دھند جمنے نہیں دیتا۔لہٰذا، آلو کھائیں بھی اور لگائیں بھی!


2. لوہے پر جمی ہوئی زنگ دور کریں

اگر لوہے کی قیمتی اشیاء پر زنگ لگ جائے تو آلو اسے بھی صاف کرسکتا ہے۔آلو کو دو حصوں میں کاٹیں، اس پر برتن دھونے والا صابن اور بیکنگ سوڈا لگائیں، اور زنگ پر اچھی طرح رگڑیں۔ زنگ فوراً صاف ہوجائے گا۔بعد میں صاف پانی سے دھو کر خشک کردیں۔


3. شیشے کی باریک کرچیاں اٹھانے کا آسان طریقہ

شیشہ ٹوٹنے کے بعد باریک کرچیاں اُٹھانا مشکل ہوتا ہے جو ہاتھ یا پاؤں میں چھب سکتی ہیں۔آلو کو درمیان سے کاٹ کر کٹے ہوئے حصے کو ٹوٹی ہوئی جگہ پر رگڑیں۔آلو کی نمی باریک کرچیوں کو آسانی سے چپکا لیتی ہے۔

نوٹ: کام کرتے ہوئے موٹے دستانے پہنیں۔


4. چاندی کے زیورات اور برتنوں کی پالش

چاندی کے زیورات وقت کے ساتھ اپنی چمک کھو دیتے ہیں۔آلو ابالنے کے بعد اس کا پانی کبھی نہ پھینکیں۔ اس نشاستہ بھرے پانی میں چاندی کے زیورات ایک گھنٹہ بھگو دیں، پھر پالش کریں۔آپ حیران رہ جائیں گے— چاندی بالکل نئے جیسی چمکے گی۔


5. گریس اور چھوٹے داغ صاف کریں

آلو چھوٹے داغ دھبوں، خاص طور پر گریس کے نشانات صاف کرنے میں بہترین ہے۔آلو کو آدھا کاٹ کر گریس پر رگڑیں، چند لمحوں بعد دھو دیں۔ضرورت ہو تو عمل دہرائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button