بین ریاستی خبریں

پریاگ راج: گنگا کے آبی سطح میں اضافہ ہونے سے تدفین شدہ لاشیں باہر

پریاگراج ،25؍ جون : (اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) #اترپردیش کے #پریاگراج میں #گنگا کے آبی سطح میں اضافے کی وجہ سے اس ندی کا کٹنا شروع ہوگیا ہے اور وہاں دفن کی گئی لاشوں کی ایک بڑی تعداد گنگا میں تیرنا شروع ہوگئی ہیں۔ ایسے صورت میں100 سے زیادہ لاشوں کی آخری رسوم #میونسپل کارپوریشن نے کردی ہے ۔ چنری میں لپٹی ایک #خاتون کی لاش ملی ہے۔ یہ کسی کی بیٹی ہوگی۔

کسی کی بیوی، پیدائش سے لے کر #موت تک زندگی میں نہ جانے کتنے رشتے بنے ہوں گے۔ ہو سکتا ہے کسی نے سات جنم کا وعدہ بھی کیا ہو ، لیکن موت کے بعد یہاں پھینک گئے۔ پریاگراج میونسپل کارپوریشن کے زونل افسر نیرج کمار سنگھ نے بتایا کہ کچھ ایسی خواتین کی لاشیں بھی سامنے آئی ہیں جن کی کیل پالش ابھی تک نہیں ختم ہوئی ہے۔

ابھی ہم لوگوں نے دیکھا۔ کچھ خواتین خوبصورت ساڑیاں پہن رکھی ہیں۔ اس کے اوپر نہ تو رام نامی ہے اور نہ کفن۔ ان کے کنبہ کے افراد کی ذہنی اذیت کیا رہی ہو گی۔اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ کورونا کی دوسری لہر میں پریاگراج میں گنگا کے کنارے پورا قبرستان نظر آیا ۔

تاہم کچھ ہندو لوگ نابالغ بچوں ، غیر شادی شدہ لڑکیوں وغیرہ کی لاشوں کو تدفین کرتے رہے ہیں۔ لیکن ایسی صورتحال گنگا کے کنارے کبھی نہیں دیکھی گئی کہ بارش اور ندی کے کاٹنے کی وجہ سے وہ لاشیں باہر آگئی ہوں۔ اب میونسپل کارپوریشن کے لوگ خود اپنے ہاتھوں ان کی آخری رسومات اکوانجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button