
ریاض ، 30جون:(اردودنیا/ایجنسیاں) #مکہ مکرمہ میں نئے #غلاف #کعبہ کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے ، 9 #ذی #الحجہ کو #عرفہ کے روز غلاف کعبہ تبدیل کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں کسوہ فیکٹری کی جانب سے نئے غلاف کعبہ کی تیاری مکمل کرلی گئی ، غلاف کعبہ پورا سال ماہر کاریگروں کے ہاتھوں سے تیار کیا جاتا ہے۔
کسوہ فیکٹری کی جانب سے غلاف کعبہ کے مختلف حصوں کی رونمائی کی گئی ، 9ذی الحجہ کوعرفہ کے روز پرانا غلاف تبدیل کرکے نیا غلاف کعبہ پہنایا جائے گا۔چند روز قبل حرمین شریفین کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر نئے غلاف کعبہ کی #تصاویر جاری کی تھی، غلاف کعبہ مکہ کے کنگ عبدالعزیز کمپلیکس میں ریشم سے تیارکیاجاتاہے سونے اور چاندی کے تاروں سے قرانی آیات کندہ کی جاتی ہیں اس کی تیاری میں استعمال کیا جانے والا ریشم اٹلی سونے اور چاندی کی تاریں #جرمنی سے آتی ہیں۔
Kiswah of the Ka’bah 1442, which will be donned on the eve of #Hajj pic.twitter.com/6ShcylID2d
— Haramain Sharifain (@hsharifain) June 29, 2021
غلاف کعبہ کی تیاری میں 670 کلو ریشم، 120 کلو سنہری دھاگہ اور سو کلو #چاندی کا دھاگہ استعمال ہوتا ہے، غلاف کعبہ کے لیے ایک بار سفید، ایک بار سرخ اور ایک مرتبہ سیاہ رنگ استعمال کیا گیا، رنگوں کا انتخاب ہر دور کے مالی وسائل کے لحاظ سے کیا جاتا ہے۔



