بین الاقوامی خبریں

نیوم میں ’ایکسٹریم ای الیکٹر فور وہیل کار ریس کی تیاریاں مکمل

ریاض، یکم فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)الیکٹرک ’SUVs‘ کے لیے’ایکسٹریم ای‘ریسنگ سیریز کے پہلے سیزن کے اختتام اور اس کھیل کے شائقین کے لیے جو جوش و خروش کے ماحول میں دوسرے سیزن کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ایکسٹریم اوی کار ریس سعودی عرب کے علاقے’نیوم‘رواں فروری ہوگی۔

نیوم موجودہ حالات میں اس قسم کی ریسنگ کے لیے مثالی منزل ہے جواپنے جغرافیائی تنوع، وسیع وعریض صحرا اوراس کی مخصوص چٹانوں کی تشکیل کی بدولت منفرد مقام رکھتا ہے۔

’نیوم‘ میں ریس کی تنظیم پائیدار ماحولیاتی نظام کی تعمیر،پائیداری اور تنوع کو آگے بڑھانے کے لیے دیگر شعبوں کے علاوہ کھیلوں کو فروغ دینے کے اپنے وڑن کے ساتھ مربوط ہے۔’نیوم‘ کے ایڈونچر اسپورٹس کا عالمی مرکز بننے کے اہداف کو آگے بڑھاتے ہوئے اسے کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں کو راغب کرنا ہے۔

خاص طور پر ٹیکنالوجی اور اختراع پر انحصار کرتے ہوئے ماحولیاتی پائیداری کے لیے اس کے نقطہ نظر کو بڑھاتا اور خطے کے جغرافیائی فوائد کو محفوظ رکھنا ہے۔ریس کے دوسرے سیزن کے پہلے راؤنڈ کی نیوم میں میزبانی مملکت کے وژن 2030 کے مطابق پائیدار ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری اور منفرد قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے ان کے استعمال کے کے میدان میں عالمی قیادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب کی کاوششوں سے مطابقت رکھتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button