سرورققومی خبریں

ڈاکٹر ذاکر نائک کو شکنجے میں لینے کی تیاری، ایجنسیاں عمان کے رابطے میں!

رمضان کے پیش نظر 23 مارچ کو ڈاکٹر ذاکر نائک کا لیکچر ہونا ہے اور اس کا انعقاد عمان کی اوقاف اور مذہبی امور کی وزارت نے کیا ہے۔

نئی دہلی، 21مارچ:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) عالمی شہرت یافتہ اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائک Zakir Naik کی گرفتاری کے لیے ہندوستان لگاتار کوششیں کر رہا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائک کو عمان میں حراست میں لینے کی تیاری چل رہی ہے اور پھر وہاں سے انھیں ہندوستان لایا جا سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستانی ایجنسیاں عمان کے افسران کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ ڈاکٹر ذاکر نائک کو حراست میں لیا جا ٍسکے۔ دراصل ڈاکٹر ذاکر نائک 23 مارچ کو عمان کا سفر کرنے والے ہیں۔ انھیں عمان میں لیکچر دینے کے لیے بلایا گیا ہے۔ رمضان کے پیش نظر 23 مارچ کو ڈاکٹر ذاکر نائک کا لیکچر ہونا ہے اور اس کا انعقاد عمان کی اوقاف اور مذہبی امور کی وزارت نے کیا ہے۔

دوسرا لیکچر وہ 25 مارچ کو سلطان قابوس یونیورسٹی میں پیش کریں گے۔ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقامی ہندوستانی سفارتخانہ ایجنسیوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائک کو مقامی قوانین کے مطابق جلا وطن کیا جا سکتا ہے۔ ہندوستانی خفیہ ایجنسی کے ذرائع کے مطابق اس کا پورا امکان ہے کہ مقامی افسران ان کے مطالبہ کو مانیں اور اسے حراست میں لیں گے۔میڈیا رپورٹ میں یہ بھی جانکاری دی گئی ہے کہ ہندوستان سے عمان ایک لیگل ٹیم بھی بھیجی جا سکتی ہے۔ وزارت خارجہ نے عمان کے سفارتخانہ کے سامنے بھی اس معاملے کو رکھا ہے۔ اتنا ہی نہیں، عمان میں موجود ہندوستانی سفارتخانہ نے بھی وہاں کی وزارت خارجہ کے سامنے یہ معاملہ پیش کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button