قومی خبریں

صدر جمعیۃ علما ہند مولانا ارشد مدنی کی صحت ناساز، دہلی میں داخل اسپتال

نئی دہلی، 25اگست :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)صدر جمعیۃ علما ہند اور صدر المدرسین دار العلوم دیوبند مولانا سید ارشد مدنی کی طبیعت ناساز ہے اور وہ دہلی کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ قومی راجدھانی کے فورٹس (ایسکورٹز) اسپتال میں طبی ماہرین کی ایک ٹیم مولانا ارشد مدنی کی دیکھ بھال کے لئے ہمہ وقت مصروف ہے۔ جمعیۃ کے صدر دفتر میں مولانا کے چاہنے والوں کے فون اور پیغامات لگاتار موصول ہو رہے ہیں اور سبھی مولانا کی صحت کے لئے فکر مند ہے۔

تاہم صدر دفتر کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ مولانا ارشد مدنی کی طبیعت میں کچھ بہتری آئی ہے۔دریں اثنا، سوشل میڈیا فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب پر لوگ ویڈیو اور پیغامات پوسٹ کر کے مولانا کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کر رہے ہیں۔دریں اثنا مولانا ارشد مدنی کے ویری فائی فیس بک پیج پر پوسٹ میں لکھا گیا کہ حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب کی طبیعت خراب ہے، فورٹس اسپتال میں علاج جاری ہے، آپ سبھی سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ حضرت کو جلد شفا دے، آمین۔

متعلقہ خبریں

Back to top button