قومی خبریں

حق رائے دہی کااحترام کرناچاہیے:رام ناتھ کووند

رام ناتھ کووند

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)صدر رام ناتھ کووند نے پیر کے روزکہاہے کہ پوری دنیا کے لوگوں نے حق رائے دہی کے لیے بہت جدوجہد کی ہے اور انہیں ہمیشہ اس حق کا احترام کرنا چاہیے۔انہوں نے گیارہویں قومی یوم رائے دہندگی کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میںکہاہے کہ امریکہ میں بھی لوگوں کو ووٹوں کا حق حاصل کرنے کے لیے کئی دہائیوں تک جدوجہد کرناپڑی اور برطانیہ میں طویل جنگ کے بعد خواتین کو ووٹ ڈالنے کا حق ملا۔

رام ناتھ کووند نے کہاہے کہ ہمارے ملک میں ایکٹ 1919 اور 1935 کے ذریعہ صرف منتخب افراد کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیا تھا۔ لیکن ہمارے آزاد ہندوستان کے آئین میں ، شروع ہی سے ، 21 سال یااس سے زیادہ عمر کے تمام شہریوں کو ووٹنگ کا حق مہیا کیاگیا۔بعد میں اس عمر کو کم کر کے 18 کردیاگیا۔

انھوں نے کہاہے کہ میں آپ سب کو یہ یاد دلانا چاہوں گا کہ ہم سب کو ووٹ ڈالنے کے قیمتی حق کا ہمیشہ احترام کرنا چاہیے۔ ووٹ ڈالنے کا حق کوئی آسان حق نہیں ہے۔ لوگوں نے پوری دنیا میں ووٹ کے حق کے لیے بہت جدوجہدکی ہے۔

صدر نے اصرارکیا ہے کہ سبھی مرد،عورت ، امیر ، غریب سبھی کے لیے مذہب ، نسل ، ذات سے بالاترہوکر ووٹ کابرابرحق رکھا گیا ہے۔ اس کے لیے ہم سب اپنے آئین سازوں کے مقروض ہیں۔رام ناتھ کووندنے کہاہے کہ آئین کے معماربی آر امبیڈکر نے ووٹ ڈالنے کے حق کواہم سمجھا ہے۔صدر نے حالیہ انتخابات مکمل کرنے پر الیکشن کمیشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ سال کوویڈکی وبا کے دوران بہارقانون ساز اسمبلی ، جموں و کشمیر اور لداخ میں کامیاب اور محفوظ انتخابات ہماری جمہوریت کا ایک غیر معمولی کارنامہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button