سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

بالوں کو سفیدی سے بچائیں

درمیانی سائز ایک کچا انار لے کر چھری کے ساتھ اس کا سر کاٹ لیں اور۔۔

درمیانی سائز ایک کچا انار لے کر چھری کے ساتھ اس کا سر کاٹ لیں اور اس سوراخ میں پانچ گرام پارہ ڈال دیں۔ اس کے بعد انار کا سر جو کاٹا تھا دوبارہ دھاگے کے ساتھ اچھی طرح باندھ دیں اور اس انار کو کسی سایہ دار جگہ کے نیچے لٹکادیں۔سات دن بعد جب انار کو کھولیں گے تو اس کا کشتہ تیار ہوچکا ہوگا۔ اسے کسی شیشی میں نکال کر رکھ لیں۔

ہفتے میں ایک بار سونے سے پہلے ذرا سا کشتہ اور کالے تلوں کا تیل ہتھیلی پر ڈال کر بالوں میں ہلکا سا مساج کرکے لگالیں اور صبح اٹھ کر بال کسی اچھے صابن سے دھولیں۔ہفتے میں ایک بار ایسا کرنے سے بال ہمیشہ کالے ہی رہیں گے کبھی سفیدی نہیں آئے گی۔ اگر سفید بالوں پر بھی لگائیں تو ان کے نیچے سے آنے والے نئے بال بھی بالکل سیاہ ہوں گے۔ یہ نسخہ خواتین اور مرد حضرات دونوں کے لئے ہے۔ بہتر ہے استعمال سے قبل اپنے معالج سے صلاح لے لیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button