پی ایم مودی ایمس گوہاٹی اور آسام میں دیگر تین میڈیکل کالج ملک کے نام کریں گے وقف
زیراعظم نریندرمودی 14 ا پریل 2023 کو آسام کا دورہ کریں گے
نئی دہلی،12؍اپریل :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) وزیراعظم نریندرمودی 14 ا پریل 2023 کو آسام کا دورہ کریں گے۔ تقریباً دوپہر 12 بجے وزیراعظم ایمس گواہاٹی پہنچیں گے اور اس کے نو تعمیر شدہ کیمپس کا معائنہ کریں گے بعد میں ایک عوامی تقریب میں پی ایم مودی ایمس گواہاٹی اور دیگر تین میڈیکل کالجوں کو ملک کے نام وقف کریں گے۔وزیراعظم آسام میں حفظان صحت کے جدید اختراعی انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور مجاز مستفیدین کو آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی۔ پی ایم جے اے وائی) کارڈ تقسیم کرکے آپ کے دوارآیوشمان مہم کا آغاز کریں گے۔ ‘
سہ پہرسوا دو بجے وزیراعظم گواہاٹی میں سریمنتا شنکر دیوکلکشیتر میں گواہاٹی ہائی کورٹ کی پلاٹنیم جبلی تقریبات کے موقع پر ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔شام 5 بجے وزیراعظم ایک عوامی تقریب کی صدارت کرنے کے لئے گواہاٹی کے سروساجائی اسٹیڈیم پہنچیں گے جہاں وہ ایک رنگا رنگ پروگرام میں شرکت کریں گے ۔تقریب میں 10000 سے زیادہ رقاص(ڈانسر ) اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ اس پروگرام کے ذریعہ وزیراعظم کامروپ میں 500 ٹی پی ڈی میتھونول پلانٹ کو چالو کرنے سمیت مختلف ترقیاتی پروجیکٹ قوم کے نام وقف کرنے کے علاوہ ان کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔وزیراعظم اس کے علاوہ پلاش باڑی اور سوال کوچی کو جوڑنے والے برہم پتر دریا پر ایک پل کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعظم مودی سیوساگر میں رنگ گھر کی خوبصورتی کے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور 5 ریلوے پروجیکٹ قوم کے نام وقف کریں گے۔



