تلنگانہ کی خبریںسرورق

وزیر اعظم کی ڈگری پر بی آر ایس لیڈران کا طنز اصلی ڈگری والے بیروزگار، فرضی ڈگری والے کو اعلیٰ عہدہ

کے ٹی راما راؤ نے اپنی ڈگریاں دکھانے کی پیشکش کرتے ہوئے وزیر اعظم کا مذاق اڑایا تھا۔

حیدرآباد،2اپریل:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) بھارت راشٹریہ سمیتی (بی آر ایس) کے لیڈروں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی ڈگری کو لے کر ان کا مذاق اڑایا ہے۔ بی آر ایس کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ کے بعد اب اتوار کو ان کی بہن اور تلنگانہ قانون ساز کونسل کی رکن کے کویتا نے بھی پی ایم پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں حقیقی ڈگری والوں کو کوئی نوکری نہیں ملتی لیکن بغیر ڈگری والا شخص اعلیٰ عہدے پر فائز ہو جاتا ہے۔ بی آر ایس کے صدر اور تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کویتا نے بے روزگاری کی بلند شرح پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔کویتا نے ٹوئٹ کیا ’’بے روزگاری کی شرح 7.8 فیصد ہے، جو 3 ماہ کی بلند ترین سطح! لیکن کیا نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی کوئی فکر یا کوشش ہے؟ آج کے ہندوستان میں حقیقت یہ ہے کہ حقیقی ڈگری والے لوگوں کو کوئی نوکری نہیں ملتی اور بغیر ڈگری والے کو اعلیٰ عہدہ حاصل ہو جاتا ہے۔

قبل ازیں کے ٹی راما راؤ نے اپنی ڈگریاں دکھانے کی پیشکش کرتے ہوئے وزیر اعظم کا مذاق اڑایا تھا۔ کے ٹی آر نے گجرات ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد جمعہ کو ٹوئٹ کیا تھا ’’میرے پاس پونے یونیورسٹی سے بایو ٹکنالوجی میں ماسٹرز کی ڈگری ہے اور ساتھ ہی سٹی یونیورسٹی آف نیویارک سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری ہے، دونوں سرٹیفکیٹس کو عوامی طور پر شیئر کر سکتا ہوں۔ وزیر اعظم کے دفتر کو وزیر اعظم مودی کی ڈگری اور پوسٹ گریجویٹ ڈگری سرٹیفکیٹ ظاہر کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔خیال رہے کہ عدالت نے چیف انفارمیشن کمیشن (سی آئی سی) کے اس حکم کو کالعدم قرار دے دیا تھا جس میں پی ایم او کے پبلک انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) اور گجرات یونیورسٹی اور دہلی یونیورسٹی کے پی آئی اوز کو مودی کی انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ڈگریوں کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button