لاس اینجلس، 9 مئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) اداکارہ پرینکا چوپڑا جوناس نے اپنے مداحوں کے ساتھ 100 دن سے زائد عرصے بعد اپنی بیٹی کے ہسپتال سے گھر واپس آنے کی خوشی کا اظہار کیا۔ان کی بیٹی 100 دنوں سے زیادہ عرصے سے نوزائیدہ انتہائی نگہداشت یونٹ (این آئی سی یو) میں تھی۔39 سالہ پریانکا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ’مدرز ڈے‘ کے موقع پر شوہر نک جونس اور بیٹی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ گزشتہ چند ماہ بہت اتار چڑھاؤ والے رہے ہیں۔انہوں نے لکھاکہ ہماری بیٹی 100 دن سے زائد عرصے تک این آئی سی یو میں رہنے کے بعد بالآخر گھر واپس آگئی ہے۔اداکارہ نے مزید کہاکہ ہر خاندان کا سفر مختلف ہوتا ہے اور اسے ایک خاص قسم کا اعتماد پیدا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے،پچھلے کچھ مہینے ہمارے لیے چیلنج سے بھرا تھا،پیچھے مڑ کر دیکھیں تو ایک بات واضح ہوتی ہے کہ ہر لمحہ بہت قیمتی اور خوبصورت ہوتا ہے۔



