قومی خبریں

پرینکا گاندھی کے قافلہ میں گاڑیاں ٹکرائیں ،سبھی محفوظ

پرینکا گاندھی کے قافلہ میں گاڑیاں ٹکرائیں ،سبھی محفوظ

PTI

ہاپوڑ:(اردودنیا.اِن)مغربی اتر پردیش کے ہاپوڑ ضلع میں جمعرات کی صبح کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا کے قافلے کی تین چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ایک مبینہ ویڈیوکے مطابق ، یہ واقعہ گڑھ مکتیشور کے قریب پیش آیا اور اس میں کسی کو تکلیف نہیں پہنچی۔

گاندھی کی کارکے پیچھے دوسری گاڑیاں تھیں۔قافلے میں موجود ایک گاڑی نے ضلع ہاپوڑکے گڑمکٹیشورتھانہ علاقہ کے سائنا اوور برج پر اچانک بریک لگائی جس کے باعث گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس سروش مشرانے بتایاہے کہ پرینکاگاندھی کے قافلوں میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔

وہ رام پور روانہ ہوگئیں۔پرینکا گاندھی کے ساتھ کانگریس کی اتر پردیش یونٹ کے صدر اجے کمار للو بھی تھے۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button