قومی خبریں

سوامی پرساد موریہ پر زعفرانی خیمہ چھوڑتے ہی مشکلیں ٹوٹ پڑیں ایم پی-ایم ایل اے کورٹ سے وارنٹ جاری، 24 جنوری کو پیشی کا حکم

لکھنؤ، 12جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) کل تک سوامی پرساد موریہ Swami Prasad Maurya  چرچا کا موضوع تھے اور وہ خود اپنے فیصلے یعنی بی جے پی سے اظہارِ لاتعلقی سے بہت خوش تھے۔ لیکن شاید آج کا دن ان کے لیے پریشان کن ہو سکتا ہے۔ یوپی کے سابق کابینہ وزیر سوامی پرساد موریہ کیخلاف بی جے پی سے ترک تعلق کے اظہار کے معاً بعد ایم پی- ایم ایل اے کورٹ سے گرفتاری کا وارنٹ جاری کردیا گیا ہے۔

سلطان پور کی عدالت نے سوامی کو 24 جنوری کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔دراصل سال 2014 میں موریہ کیخلاف ہندو دیوتاؤں پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کا مقدمہ زیر التوا ہے۔ جب موریہ اس کیس کی سماعت کے لیے بدھ کو پیش نہیں ہوئے تو ان کیخلاف گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

اب اس معاملہ کی سماعت کے لیے 24 جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے اور موریہ کو اس دن حاضر ہونے کو بھی کہا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سوامی پرساد موریہ کے خلاف جاری کیا گیا یہ وارنٹ نیا نہیں ہے۔ پہلے جاری کیے گئے وارنٹ آج دوبارہ جاری کیے گئے ہیں۔

سوامی پرساد موریہ نے 2016 سے اس پر روک لگا دی تھی۔ اس تناظر میں 6 جنوری کو سماعت کے دوران موریہ کو 12 جنوری کو عدالت میں حاضر ہونے کے لیے کہا گیا تھا، لیکن وہ غیر حاضر رہے۔

آگے آگے دیکھیے ،ہوتاہے کیا وارنٹ ملنے پرسوامی پرسادموریہ کا طنز،نائب وزیراعلیٰ بھی بس نام کے ہیں 

یوپی حکومت کے وزیر محنت کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے اگلے ہی دن 7 سال پرانے متنازعہ بیان کے معاملے میں وارنٹ جاری ہونے پر سوامی پرساد موریہ نے کہاہے کہ مجھے انصاف کے نظام پر بھروسہ ہے۔ ایم پی-ایم ایل اے عدالت سے ملنے کے وارنٹ پر، سوامی نے کہاہے کہ میں ہائی کورٹ کا وکیل بھی تھا۔

مجھے نظام پر پورا بھروسہ ہے، میں اس کا احترام کرتا ہوں۔ اسے آنے دیں، میں نوٹس کا احترام کروں گا۔ سوامی پرساد موریہ نے کہاہے کہ میرے بعد وزیر جنگلات دارا سنگھ چوہان نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ آگے آگے دیکھیے کیا ہوتاہے۔جب ایم ایل ایز سے بی جے پی چھوڑنے کی تیاری کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہاہے کہ پارٹی نے اب سب کو منانا شروع کردیا ہے۔

اس لیے میں کسی کا نام ظاہر نہیں کروں گا۔اتنا ہی نہیں کیشو پرساد موریہ کے ٹوئٹ کر کے بیٹھ کر بات کرنے کی تجویز پر انہوں نے ڈپٹی سی ایم پرطنزکیاہے۔ سوامی پرساد نے کہاہے کہ وہ اجنبی ہیں۔ میں اپنی کہانی کسی اجنبی کو کیوں سناؤں؟ انہیں اپنی جگہ رہنے دیں۔ ان کا رونا یہ ہے کہ کہنے کو ڈپٹی سی ایم ہیں لیکن حالت خستہ ہے۔ آپ کو بی جے پی میں ایسا کیا ملا جس نے پارٹی چھوڑ دی؟

اس پر انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے سوامی پرساد نے کہا ہے کہ بی جے پی کے لیے ملک اور عوام اہم نہیں ہیں بلکہ آر ایس ایس کا ایجنڈا اہم ہے۔

فی الحال ایس پی نہیں جا رہا ہوں، بی جے پی کو ٹھوکرمار دی ہے: سوامی پرساد موریہ 14 تاریخ کو کھولیں گے پتے

یوپی اسمبلی انتخابات 2022 سے قبل یوگی حکومت سے استعفیٰ دینے والے سوامی پرساد موریہ نے بی جے پی میں واپسی کے امکان کو پوری طرح سے مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بی جے پی کو ٹھوکر ماری ہے، دوبارہ واپس جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

اکھلیش یادو کے سماج وادی پارٹی (ایس پی) میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کے درمیان سوامی پرساد موریہ نے کہا کہ میں حامیوں سے بات کروں گا اور 14 تاریخ کو اپنے منصوبے کے بارے میں بتاؤں گا۔کابینہ سے استعفیٰ دینے کے ایک دن بعد بدھ کو سوامی پرساد موریہ نے کہاکہ میں نے ابھی وزارتی عہدہ چھوڑا ہے۔ میں جلد ہی بی جے پی چھوڑ دوں گا۔ اکھلیش یادو نے مجھے مبارکباد دی ہے۔

فی الحال میں ایس پی میں نہیں جا رہا ہوں۔ میں آج اور کل اپنے لوگوں سے بات کروں گا، 14 تاریخ کو بتاؤں گا کہ میں سیاسی طور پر کیا کروں گا۔ موریہ نے کہا کہ میں نے بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے، پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔وزیر کا عہدہ چھوڑنے والے سوامی پرساد موریہ نے کہا کہ میرے جانے سے بی جے پی میں بھونچال آگیا ہے۔

کیشو پرساد موریہ جی کو مجھے راضی کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ کیشو موریہ میرا چھوٹا بھائی ہے، لیکن 5 سال سے وہ بھی بے چارے ہی ہیں۔ وزرا بھی میرے ساتھ آئیں گے اور ایم ایل اے بھی میرے ساتھ آئیں گے۔ میں میرا جو بھی فیصلہ ہوگا اور کون میرے ساتھ آئے گا میں14 تاریخ کو بتائوں گا۔

میری بیٹی سنگھ مترا موریہ بدایوں سے ایم پی ہیں وہ اپنا فیصلہ خود لیں گی۔موریہ سمیت تین اور ایم ایل اے نے بھی بی جے پی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

ان میں باندہ ضلع کی تندواری اسمبلی سیٹ سے ایم ایل اے برجیش کمار پرجاپتی، شاہجہاں پور ضلع کی تلہار اسمبلی سیٹ سے ایم ایل اے روشن لال ورما اور کانپور دیہات کی بلہور سیٹ سے ایم ایل اے بھگوتی ساگر شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button