سنبھل کے ممبرپارلیامنٹ ضیاء الرحمن برق کی مشکلات میں اضافہ
برق کے گھر پر بلڈوزر ایکشن اور بھاری جرمانے کی تلوار لٹک رہی ہے۔
لکھنؤ ،12دسمبر (ایجنسیز) سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے ایم پی ضیاء الرحمن برق کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ برق کے گھر پر بلڈوزر ایکشن اور بھاری جرمانے کی تلوار لٹک رہی ہے۔ نقشہ پاس کرائے بغیر مکان کی تعمیر کے حوالے سے انہیں نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ یہ نوٹس انتظامیہ نے انہیں سیکشن 10 ریگولیشن آف بلڈنگ آپریشن ایکٹ 1958 کے تحت دیا ہے۔اس پورے معاملے میں ایس پی ایم پی برق کو نوٹس بھیجا گیا ہے اور ان سے جواب طلب کیا گیا ہے۔
نوٹس میں برق کو غیر قانونی تعمیرات کا الٹی میٹم دیا گیا ہے۔ گھر کی تعمیر نہ روکنے پر 10 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ ساتھ 500 روپے یومیہ جرمانہ بھی ہو سکتا ہے اور جیل کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ انہدامی کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ورک ہاؤس کی تعمیر کا کام گزشتہ دو سال سے جاری ہے۔ ایس پی ایم پی برق کا زیر تعمیر مکان نخاسہ تھانہ علاقہ کے دیپا سرائے میں بنایا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے یہ نوٹس ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب ایک دن پہلے بدھ کو سنبھل میں بلڈوزر گرگیا تھا۔ ایم پی برق نے اس کی مخالفت کی تھی۔
…



