قومی خبریں

پروفیسر مظہر آصف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے نئے وائس چانسلر

پروفیسر مظہر آصف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے نئے وائس چانسلر

نئی دہلی، 24اکتوبر(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)

جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف پرشین کے پروفیسر مظہر آصف جامعہ ملیہ اسلامیہ کا وائس چانسلر بنائے گئے ہیں۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کو کئی ماہ سے ایک مستقل وائس چانسلر کا انتظار تھا۔پروفیسر مظہر آصف نے جے این یو سے ا یم اے اور پی ایچ ڈی جبکہ یو جی سی سے پوسٹ پروفیسریٹ کی ہے۔ان کی صوفی ازم اور ہندوستان کی قرون وسطی کی تاریخ میں خاص دلچسپی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ حکومت ہند کی قومی تعلیمی پالیسی کی مسودہ سازی کمیٹی کے ممبر بھی رہے تھے،وہ قومی مانیٹرنگ کمیٹی برائے تعلیم، ایم ایچ آر ڈی سے وابستہ رہے جبکہ ممبر ایگزیکٹو کونسل،جواہر لال نہرو یونیورسٹی بھی رہے۔

آپ کو بتا دیں کہ مولانا ابوالکلام آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد کے ممبر ایگزیکٹو کونسل بھی رہے ہیں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور پانڈیچیری یونیورسٹی، یو جی سی کے اکیڈمک اور فائنانشل آڈٹ کے لیے یو جی سی کی طرف سے تشکیل دی گئی رکن اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی ممبر رہے۔اس کے ساتھ پروفیسر مظہر علی چیئرمین، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ، ریجنل سینٹر، گوہاٹی،ممبر پروجیکٹ ایڈوائزری کمیٹی، ٹرانسلیشن مشن آف انڈیا، حکومت ہند۔

ممبر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی بھی رہے۔پروفیسر مظہر علی کو پوسٹ گریجویٹ سطح پر 20 سال سے زیادہ تدریسی تجربہ ہے۔ان کی نگرانی میں متعدد اسکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگری ملی۔ان کی فارسی-آسامی- انگریزی ڈکشنری جس میں 1200 سے زیادہ صفحات ہیں، گوہاٹی یونیورسٹی نے مرتب اور شائع کیا ہے۔اس کے ساتھ فارسی-انگریزی اور آسامی زبانوں میں 25 سے زیادہ مضامین اور 9 کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ قومی اور بین الاقوامی کانفرنسوں اور سیمینارز میں متعدد تحقیقی مقالے پیش کیے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button