جرائم و حادثات

 40 دن تک تنہا احتجاج پھر خودکشی

حیدرآباد:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)یہ ایک ایسی خاتون کی داستان ہے جس نے شوہر کے ساتھ زندگی گذارنے کیلئے اس کے گھر کے سامنے 40 دن تک احتجاج کیا۔ شوہر کی جانب سے دوسری شادی کرنے کی اطلاع ملنے پر زہریلی ادویہ کا استعمال کرتے ہوئے شوہر کے گھر کے سامنے خودکشی کی کوشش کی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاج کیلئے خاتون کو ورنگل کے ایم جی ایم ہاسپٹل منتقل کیا جہاں علاج کے دوران خاتون نے آخری سانس لی۔ تفصیلات کے بموجب حضورآباد ضلع کریم نگر کے نرہری سجیت ریڈی کی پڑوسی ریاست آندھراپردیش کے ضلع کڑپہ کی 32 سالہ سہاسنی ریڈی سے سال 2011ء میں آن لائن میں دوستی ہوئی جو محبت میں تبدیل ہوگئی۔
شادی کی جب بھی بات آتی تھی سجیت ہمیشہ سہاسنی کو دور رکھا کرتا تھا۔ بالآخر 2020 میں ان دونوں کی حیدرآباد میں شادی ہوگئی۔ چند دن دونوں ساتھ میں رہے۔ ماں باپ کو سمجھا منا کر ساتھ لے جانے کا وعدہ کرتے ہوئے سجیت گاؤں گیا۔ واپس نہ آنے پر سہاسنی حضورآباد کو پہنچی، مگر شوہر کے علاوہ ساس سسر نے گھر میں داخل ہونے نہیں دیا، جس پر وہ 40 دن تک شوہر کے گھر کے سامنے تنہا احتجاج کرتی رہی مگر کسی نے اس خاتون پر رحم نہیں کیا۔
شوہر کی دوسری شادی کرنے کی اطلاع ملنے پر خودکشی کرلی اور خودکشی نوٹ میں اس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے اور جسمانی اعضاء عطیہ دینے کی اپیل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button