سرورققومی خبریں

قتل کرکے خاموش نہیں کیا جا سکتا بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے شیئر کی لکھیم پور کھیری کی ویڈیو

نئی دہلی،07 ؍اکتوبر: (اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بی جے پی ممبر پارلیمنٹ ورون گاندھی لکھیم پور کھیری تشدد کے بارے میں مسلسل آواز اٹھا رہے ہیں۔ اس واقعہ کی ایک ویڈیو جس میں کسانوں پرگاڑی چڑھا نے ویڈیووائرل ہو رہا تھا ، جسے انہوں نے بدھ کو شیئر کیا۔ جمعرات کو انہوں نے اس واقعہ کی ایک اور ویڈیو شیئر کی جو پہلے سے بہتر معیار کی ہے۔ اس میں واقعہ زیادہ واضح طور پر نظر آرہا ہے۔ تاہم ابھی تک اس ویڈیو کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

لکھیم پور کھیری تشدد میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے جن میں چار کسان بھی شامل تھے۔ تشدد اس وقت ہوا جب ایک سیاہ ایس یو وی احتجاج کرنے والے کچھ کسانوں کو روندتا چلا گیا۔ ورون گاندھی نے ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ کسانوں کا خون بہانے والوں کو انصاف دینا ہوگا۔انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ یہ ویڈیو آئینے کی طرح واضح ہے۔ آپ مظاہرین کو مار کر خاموش نہیں کر سکتے۔ بے گناہ کسانوں کا خون بہانے کے لیے جواب دہی طے کرنی ہوگی ۔ اس سے پہلے کہ ہر کسان کے ذہن میں سختی اور بے رحمی کا احساس گھر کرجائے ، انہیں انصاف دلانا ہوگا۔ حکمراں پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی شاید بی جے پی کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے اس واقعہ کے حوالے سے آواز بلند کی ہے۔

لکھیم پور کھیری کے 45 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کالے جھنڈے اٹھائے کسان سڑک پر آگے بڑھ رہے ہیں اسی دوران تیز رفتاری گاڑی انہیں روندتی ہوئی نکل گئی۔ حملہ کرنے والی گاڑی کے ساتھ قافلے میں شامل مزید دوگاڑیاں تیز رفتار سے نکلتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button