قومی خبریں

’پاکستان کی حالت دیکھ کر ہندوستانی مسلمان ہونے پر فخر‘، وداعی تقریر میں جذباتی ہوئے غلام نبی آزاد

’پاکستان کی حالت دیکھ کر ہندوستانی مسلمان ہونے پر فخر‘

 #i-am-proud-to-be-a-hindustani-muslim-says-ghulam-nabi-azad-in-his-farewell-speech,
Express photo by Prem Nath Pandey

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)کانگریس رکن پارلیمنٹ غلام نبی آزاد کی مدت کار راجیہ سبھا میں ختم ہو رہی ہے، جس کے پیش نظر آج ان کے اعزاز میں وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی اراکین پارلیمنٹ نے وداعی تقریر کی۔ بعد ازاں غلام نبی آزاد نے ایک ایسی پرمغز اور جذباتی تقریر کی جسے سن کر ایوان میں موجود سبھی اراکین مسحور ہو گئے۔ انھوں نے اپنی تقریر میں خود کے ہندوستانی ہونے اور پاکستان میں پیدا نہ ہونے پر فخر کا اظہار کیا۔ غلام نبی آزاد نے تقریر کے دوران کہا کہ ’’میں خوش قسمت ہوں کہ پاکستان نہیں گیا اور مجھے اپنے ہندوستانی ہونے پر فخر ہے۔

جیسی برائیاں پاکستانی سماج میں ہیں، وہ برائیاں ہندوستانی مسلمان میں نہیں ہیں۔‘‘اس سلسلے میں ہندی نیوز پورٹل ’اے بی پی لائیو‘ پر ایک خبر شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ غلام نبی آزاد نے ہندوستانی مسلمان ہونے پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’میری ہمیشہ یہ سوچ رہی ہے کہ ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہم جنت یعنی ہندوستان میں رہ رہے ہیں۔

میں تو آزادی کے بعد پیدا ہوا، لیکن آج گوگل کے ذریعہ اور یوٹیوب کے ذریعہ میں پڑھتا ہوں اور دیکھتا ہوں کہ میں ان خوش قسمت لوگوں میں سے ہوں جو کبھی پاکستان نہیں گیا۔ لیکن جب میں دیکھتا ہوں کہ پاکستان میں کس طرح کے حالات ہیں تو مجھے ہندوستانی ہونے پر فخر ہوتا ہے۔ فخر ہوتا ہے کہ ہم ہندوستانی مسلمان ہیں۔‘‘

وداعی تقریر میں جذباتی ہوئے غلام نبی آزاد

انھوں نے مزید کہا کہ ’’آج دنیا میں کسی مسلمان کو فخر ہونا چاہیے تو وہ ہندوستان کے مسلمان کو ہونا چاہیے۔‘‘اپنی وداعی تقریر کے دوران غلام نبی آزاد جموں و کشمیر میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کا بھی تذکرہ کیا اور پھر وہ انتہائی جذباتی ہوگئے۔

انھوں نے جموں و کشمیر کی صورت حال پر مختصر لیکن جامع تبصرہ کیا۔ بعد ازاں جموں و کشمیر میں اپنے زمانہ طالب علمی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں جموں و کشمیر کے سب سے بڑے کالج ایس پی کالج میں پڑھتا تھا۔ وہاں 14 اگست (پاکستان کی آزادی کا دن) بھی منایا جاتا تھا اور 15 اگست بھی۔ وہاں زیادہ تر وہ لوگ تھے جو 14 اگست مناتے تھے، اور جو لوگ 15 اگست مناتے تھے میں ان میں شامل تھا۔

بی جے پی کو ملی بڑی کامیابی، انسداد گئوکشی بل اسمبلی کے بعد کونسل میں بھی منظور

متعلقہ خبریں

Back to top button