قومی خبریں

مہنت کے اشتعال انگیزبیان پرششی تھرورکا پلٹ وار-’ایسے ٹھگ میرے عقیدے کی نمائندگی نہیں کرتے‘

نئی دہلی9اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) گزشتہ روز سیتا پور کے خیرآباد میں مہنت بجرنگ منی داس کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ اس میں وہ ایک کمیونٹی کی خواتین کے خلاف اشتعال انگیز تبصرہ کرتاہوا نظر آیا۔وہ بھیڑ کے سامنے گھر سے ایک کمیونٹی کی خواتین اور بیٹیوں کی عصمت دری کی بات کر رہا تھا۔

اب اس معاملے میں کانگریس لیڈر ششی تھرور کا بیان آیا ہے۔ ششی تھرور نے کہا ہے کہ ایک ہندو ہونے کے ناطے میں مسلمان دوستوں سے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ایسے ٹھگ میرے عقیدے کی نمائندگی نہیں کرتے۔ششی تھرور نے کہاہے کہ ایسے لوگ ہمارے لیے یا ہندوؤں کے لیے کہیں نہیں بولتے۔

وہ ایسی باتیں صرف اپنے لیے کرتے ہیں۔ مہنت بجرنگ منی داس کا ایک ویڈیو 2 اپریل کا بتایا جا رہا ہے۔تاہم واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی۔گرچہ اگریہ دوسری کمیونٹی کاہوتاتواین ایس اے لگ چکا ہوتا یا بلڈوزر چل چکا ہوتا۔ بعد میں مہنت بجرنگ منی نے اپنے بیان پر معافی مانگی۔

معافی مانگتے ہوئے مہنت نے ایک ویڈیو بھی جاری کیا۔معافی مانگتے ہوئے مہنت نے کہا ہے کہ اگر میری کسی بات سے انہیں تکلیف پہنچی ہے تو میں تمام ماؤں بہنوں سے معافی مانگتا ہوں۔ میں تمام خواتین کی ذات کا احترام کرتا ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button