سرورققومی خبریں

سیما -سچن معاملہ: ممبئی حملہ کی طرح دہشت گردانہ حملے کی دھمکی ،ایجنسیاں تفتیش میں مصروف

ٹریفک پولیس کنٹرول روم کو ایک کال موصول ہوئی ہے، جس میں 26/11 حملے کی طرح دہشت گردانہ حملے کی دھمکی دی گئی ہے۔

ممبئی،13جولائی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) ٹریفک پولیس کنٹرول روم کو ایک کال موصول ہوئی ہے، جس میں 26/11 حملے کی طرح دہشت گردانہ حملے کی دھمکی دی گئی ہے۔فون کرنے والے نے مبینہ طور پر ’اردو‘ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر سیما حیدر واپس نہیں آئی تو ہندوستان برباد ہو جائے گا۔کال کرنے والے نے مزید دھمکی دی کہ وہ 26/11 دہشت گردانہ حملہ کرے گا۔ فون کرنے والے نے کہا کہ اگر کوئی حملہ ہوتا ہے تو اس کی ذمہ دار اتر پردیش حکومت ہوگی۔ ممبئی پولیس کے ٹریفک کنٹرول روم کو یہ کال 12 جولائی کو موصول ہوئی تھی جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ممبئی پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیمیں اس معاملے کی جانچ کر رہی ہیں۔ حالانکہ سینئر حکام نے اسے دھوکہ دہی کال قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کال کے حوالے سے مکمل تحقیقات کر رہے ہیں۔ ایسی کال کس نے کی، اس کی تصدیق کی جا رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سیما حیدر نامی پاکستانی خاتون بغیر دستاویزات کے ہندوستان میں داخل ہوگئی تھی اور گریٹر نوئیڈا میں اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ رہ رہی تھی۔ اسے اتر پردیش پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ وہ اپنے 4 بچوں کے ساتھ ہندوستان آئی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ سیما حیدر نامی پاکستانی خاتون بغیر دستاویزات کے ہندوستان میں داخل ہوگئی تھی اور گریٹر نوئیڈا میں اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ مقیم تھی۔خیال رہے کہ سیما نامی خاتون ا پنی مشکوک حرکتوں سے ایجنسیوں کے نشانہ پر ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button