جرائم و حادثاتسرورق

بیٹی کے بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل، پٹرول چھڑک کر نعش جلا دی

مہاراشٹر کے پونے میں رشتے میں دھوکہ دہی کا ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔

ممبئی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) مہاراشٹر کے پونے میں رشتے میں دھوکہ دہی کا ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔مہاراشٹر کے شہر پونے میں ایک خاتون نے اپنی بیٹی کے بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو قتل کر دیا۔ اس سارے واقعے کو فلمی انداز میں انجام دیا گیا۔ پونے دیہی پولیس نے اس پورے معاملے کا پردہ فاش کرتے ہوئے ملزم کو پکڑ لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان بیٹی کے پیار کے معاملے پر اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ جس کی وجہ سے خاتون نے اپنے شوہر کو قتل کرنے کی سازش کی۔

معلومات کے مطابق پونے کے شکاراپور میں رہنے والی ایک نابالغ لڑکی کے شہر کے ایک لڑکے سے محبت تھی لیکن دونوں کے درمیان تعلقات لڑکی کے والد جانسن لوبو کو پسند نہیں تھے۔ جس کی وجہ سے لڑکی کی ماں نے بیٹی کی محبت میں رکاوٹ بننے والے شوہر کو قتل کرنے کی سازش کی اور اپنے بوائے فرینڈ کی مدد سے اس واردات کو انجام دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ والد جانسن اور ان کی اہلیہ کے درمیان بیٹی کے پیار کے معاملے پر ہمیشہ جھگڑا رہتا تھا۔ جس کی وجہ سے جانسن کی اہلیہ نے ویب سیریز دیکھنے کے بعد انہیں قتل کرنے کی سازش کی۔

30 مئی کی رات جانسن کی بیوی نے اپنی بیٹی کے بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر اپنے شوہر پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر کے قتل کر دیا۔قتل کے بعد نعش گھر میں رکھ کر چھپانے کا موقع تلاش کرنے لگے۔ اس کے بعد 31 مئی کو نعش کو کار میں رکھ کر احمد نگر جاتے ہوئے ہائی وے کے قریب ایک نالے میں پھینک دیا گیا۔ اس کے بعد اس پر پٹرول ڈال کر آگ لگا دی۔اس کے بعد جب لوگوں نے آدھی جلی ہوئی نعش کو دیکھا تو کہرام مچ گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور جائے وقوعہ کاجائزہ لیا۔

پولیس نے نعش کی شناخت شروع کر دی۔ پولیس نے کیمپس کے 230 سی سی ٹی وی کی تلاشی لی سی سی ٹی وی فوٹیجز میں تین مشتبہ افراد کو جانسن ہاؤسنگ سوسائٹی سے ایک بھاری پارسل کو ایک کار میں منتقل کرتے ہوئے پایا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ جانسن کی نعش تھی۔

پولیس نے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے جن کی شناخت 23 سالہ آئی ٹی پروفیشنل اگنیل جوئے کسابے کے طور پر کی گئی ہے جو وڈگاؤں میں سائکروپا سوسائٹی سے ہے۔ متوفی کی بیوی، سینڈرا جانسن لوبو (43)، وڈگاؤں کے گڈ ول ورنداون آنند پارک کی رہائشی، اور 17 سالہ بیٹی کو حراست میں لے لیا۔ شکاراپور پولیس اسٹیشن نے آئی پی سی کی دفعہ 302، 201 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ عدالت نے ملزم کو 9 جون تک پولیس کی تحویل میں بھیج دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button