
ممبئی،۷؍ جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ای ڈی نے #نیشنلسٹ #کانگریس #پارٹی (NCP leader) کے رہنما ایکناتھ کھڑسے (Eknath Khadse) کے داماد گریش چودھری کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ گرفتاری سن 2016 میں پونہ میں ایک لینڈ ڈیل کیس میں ہوئی ہے۔ ای ڈی نے چودھری سے منگل کی رات تک ممبئی کے دفتر میں ان سے پوچھ گچھ کی۔ خیال کیا جارہا ہے کہ مرکزی ایجنسی جلد ہی گریش چودھری کو منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت دائر مقدمات کی سماعت #عدالت میں پیش کرے گی۔
خیال رہے کہ دسمبر 2020 میں ای ڈی نے #ایکناتھ #کھڑسے کو طلب کیا تھا ، جو بی جے پی چھوڑ کر اکتوبر 2020 میں این سی پی میں شامل ہوئے تھے۔ جنوری 2021 میں ای ڈی نے ممبئی میں کھڑسے تقریبا 6 گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی۔ سن 2016 میں ایکناتھ کھڑسے نے دیویندر #فڑنویس کی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ایکناتھ کھڑسے پر زمین کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
ان الزامات میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ کھڑسے نے #پونے کے قریب بھوساری میں ایک سرکاری اراضی کو 3 کروڑ سے زیادہ میں خریدنے میں مدد کی ہے ، جبکہ اس زمین کی اصل قیمت 30 کروڑ روپے تھی۔اس وقت 2017 میں مہاراشٹر پولیس کے اینٹی کرپشن بیورو نے ایکناتھ کھڑسے اور ان کی اہلیہ ، گریش چودھری اور زمین کے اصل مالک عباس آقانی کیخلاف ایف آئی آر درج کیا تھا ، حالانکہ 2018 میں اے سی بی نے ایکناتھ کو کلین چٹ دے دی تھی ۔



