بین ریاستی خبریں

پنجاب:مختلف اسکولوں سے کورونا کے تقریباً200 کیسز

پنجاب:مختلف اسکولوں سے کورونا کے تقریباً200 کیسز
AP

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسزتیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ اس کا براہ راست اثر وہاں کے اسکولوں پر بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ گزشتہ 6 دنوں میں اساتذہ اور طلباء سمیت تقریباً200 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ وہیں 7 جنوری سے ریاست کے مختلف اسکولوں سے 923 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس سے قبل 22 سے 27 فروری تک رپورٹ ہونے والے 195 میں سے 152 طلباء اور 48 اساتذہ شامل ہیں ۔ریاست میں متاثرہ طلبہ کی کل تعداد اب بڑھ کر 604 ہوگئی ہے۔ جبکہ 7 جنوری سے 27 فروری تک 319 اساتذہ بھی اس کی زد میں آئے ہیں۔

تاہم زیادہ تر معاملات اس وقت ہوئے ہیں جب ریاست میں کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ والدین کے مطابق غیربورڈ کلاسوں کے آخری امتحانات مارچ کے پہلے ہفتے سے شروع ہورہے ہیں اور بیشتر اسکول یہ امتحانات آف لائن کررہے ہیں۔

وہ اس طرح کے کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملے سے سخت پریشان ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مرکزی اور ریاستی حکومت کو مل کر اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button