بین ریاستی خبریں

پنجاب :اروند کیجریوال کے خلاف تبصرہ کرنے پر کمار وشواس پرمقدمہ درج : ذرائع

نئی دہلی،20؍اپریل :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) عام آدمی پارٹی کے سابق رہنما کمار وشواس kumar vishwas  کے خلاف پنجاب میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے خلاف تبصرے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب پولیس نے کمار وشواس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔صبح کمار وشواس کے گھر پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں اسمبلی انتخابات کے دوران انہوں نے کیجریوال کے بارے میں بیان دیا تھا اور ان پر خالصتانی تنظیموں کے ساتھ تعلقات کا الزام لگایا تھا۔ بدھ کو پنجاب پولیس وشواس کی رہائش گاہ پہنچی، ساتھ میںانسپکٹر سمت مورے تھے، انہوں نے وشواس کو تفتیش میں شامل ہونے کا نوٹس جاری کیا۔ پنجاب پولیس نے کمار وشواس کے خلاف کئی الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

الزام ہے کہ کمار وشواس نے انتخابات کے دوران ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ کیجریوال آزاد خالصتان کے وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں۔ سابق رہنما کے خلاف پنجاب کے ضلع روپڑ کے صدر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق وشواس کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 153,505,323,341,506,120B کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button