قومی خبریں

پنجاب: وزیراعلیٰ کا بڑا انتخابی تحفہ ، حکومت بجلی کا بقایا بل ادا کرے گی

چنڈی گڑھ ،29؍ ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کانگریس کے ریاستی صدر کے عہدے سے نوجوت سنگھ سدھو کے استعفیٰ کے بعد پنجاب میں ہنگامہ برپا ہے۔ دریں اثنا چیف منسٹر چرنجیت سنگھ چنی نے آج کابینہ میٹنگ کی اور اس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ چنی نے پنجاب میں بجلی بلوں پر بڑا اعلان کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت دو کلو واٹ صارفین کا بقایا بل ادا کرے گی ، ان کے کنکشن بحال کیے جائیں گے۔اس پر مزید تفصیلات پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بجلی بل پر بچت کے حوالے سے دو دور کی میٹنگیں ہوچکی ہیں۔

بہت سے لوگ بجلی کے بغیر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ بہت سے لوگوں کے بجلی کے کنکشن منقطع ہو چکے ہیں اور وہ بجلی کے بغیر رہ رہے ہیں۔ ریاست میں 55 ہزار سے ایک لاکھ لوگوں کے منقطع کردئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ستمبر مہینے کے بل کو اس عمل میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت اگست کے مہینے تک بقایا جات پورا کرے گی۔ انہوں نے کہا 53 لاکھ خاندانوں کے بل جن کا دو کلو واٹ تک کاکنکشن ہے ، ان کے بقایا بل پنجاب حکومت ادا کرے گی۔

ان بلوں کو بھرنے پر پنجاب حکومت پر 12 سو کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی بل معاف کرنے کے لیے بلاک اور تحصیل سطح پر کمیٹی قائم کی جائے گی ،اس کمیٹی میں ایس ڈی او اور دیگر نمائندے ہوں گے ، جو جائزہ لیں گے ، اورکلو واٹ تک میٹر والے گھروں کے بارے میں معلومات لیں گے۔ یہ کام آج ہی سے شروع ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button